ویب کیم کے ذریعے چہرے پر دلچسپ ایفیکٹس لگائیں

اگر آپ ویب کیم پر وڈیو چیٹ کرتے ہیں تو یقیناً کوئی نہ کوئی ایسا تفریحی ٹول ضرور استعمال کیا ہو گا جو آپ کے چہرے کو دلچسپ بنا دیتا ہے مثلاً چہرہ خوفناک بنا دیتا ہے یا کارٹون جیسا۔ اگر آپ نے ایسا کوئی ٹول کبھی استعمال نہیں کیا تو ’’مرر ریالٹی‘‘ (Mirror Reality)آزمائیں۔ یہ بہت ہی دلچسپ ٹول ہے جو آپ کے ویب کیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ کے چہرے پر کئی افیکٹس ڈال سکتا ہے۔ مثلاً آپ اپنی شکل بچکانہ بنانا چاہتے ہوں یا بھوت کی طرح، چہرہ موٹا دِکھانا ہو یا پتلا اس میں اس طرح کے کئی دلچسپ آپشنز موجود ہیں۔

یہ ٹول ویب کیم میں دکھائی دینے والے ایک سے دس چہروں پر یہ ایفیکٹس لگا سکتا ہے۔ اس میں ہر طرح کی تبدیلیاں کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے جن کے ذریعے اس کا استعمال مزید کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کوئی چھوٹی موٹی دلچسپ وڈیو بنانا چاہتے ہوں تو اس ٹول کو استعمال کر سکتے ہیں۔
’’مرر ریالٹی‘‘ استعمال میں بہت ہی آسان اور ڈاؤن لوڈنگ کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر اس کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہیں جنھیں پڑھ کر آپ اس کے کام کو مزید اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

button-download

Comments are closed.