آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز
اسمارٹ فونز نے ہماری زندگی میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ ان کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر نت نئی دلچسپ ایپلی کیشنز پیش کی جاتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز انتہائی دلچسپ اور مفید ہوتی ہیں کہ صارفین ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ مفت ایپلی کیشنز بھی کم نہیں لیکن لیکن تھوڑے سے پیسے خرچ کر لیں تو اس سے بھی بڑھ کر دلچسپ ایپلی کیشنز ملتی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی کوئی ایسی ایپلی کیشن دیکھی ہے جو نہ صرف مفت ہو بلکہ اُلٹا آپ اس کے ذریعے کچھ کما سکیں؟
جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھاہے۔ آئیے آپ کو ایسی دس بہترین اور دلچسپ ایپلی کیشنز کے بارے میں بتاتے ہیں جو نہ صرف مفت دستیاب ہیں بلکہ آپ کے لیے کمائی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز آپ سے کوئی مشکل کام بھی نہیں لیتیں۔ آپ نے بس کچھ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی جیسے کہ گیمز وغیرہ، ایپس انسٹال کرنی ہوں، تصویریں بنانی ہوں یا ورزش وغیرہ کرنی ہوگی۔ اور ان چھوٹے موٹے کاموں کے عوض آپ کو رقم ادا کی جائے گی۔
آئیے آپ کو مزید تفصیل سے بتاتے ہیں۔ سب سے پہلی ہدایت تو یہ نوٹ کر لیں کہ کسی بھی ایپلی کیشن کے کام کرنے کا طریقہ کار سمجھے بغیر اسے مت انسٹال کریں۔ پہلے اچھی طرح ایپلی کیشن کی تمام تفصیلات پڑھیں اور اگر آپ سمجھیں کہ آپ یہ کام کر سکتے تب ہی اسے انسٹال کریں۔
ہماری لسٹ میں موجود ان ایپلی کیشنز کے علاوہ بھی آپ ایپ اسٹور میں ایسی ایپلی کیشنز دیکھ سکتے ہیں لیکن زیادہ تر ایپس دھوکا دیتی ہیں۔ اس لیے ہر ایپلی کیشن کے صفحے پر صارفین کے تبصرے ضرور پڑھ لیں جس میں وہ اس ایپ کو استعمال کرنے کا اپنا تجربہ بتاتے ہیں۔
اگر آپ فری لانسنگ کے ذریعے آن لائن کمانا چاہتے ہیں تو درج ذیل مضمون ملاحظہ کریں
http://www.computingpk.com/how-to-earn-money-online
واف ریوارڈز (Whaff Rewards)
انعامات کی بارش کرنے والی یہ ویب سائٹ آج کل انتہائی مقبول ہو رہی ہے۔ اگر آپ ہر ماہ کچھ بہتر رقم کمانا چاہتے ہیں تو اس ایپلی کیشن کا جائزہ لیں۔ ویسے تو ایسے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو دوسری ایپس دیکھنے اور انسٹال کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں لیکن ان کا معاوضہ ’’واف ریوارڈز‘‘ سے کم ہی ہوتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن دراصل دوسری نئی آنے والی ایپلی کیشنز کی تشہیر کرتی ہے۔ اس لیے اس میں آپ کو نئی نئی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایپلی کیشن کو چند دنوں تک مستقل استعمال کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے لیکن اس تمام کام کے عوض آپ کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔ واف کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اسے دوستوں سے متعارف کرائیں تو اس کے عوض بھی آپ کو پیسے ملتے ہیں۔ یہ ایپ صرف اینڈروئیڈ و آئی فون دونوں صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ اِن کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کی کمائی دس ڈالر کو پہنچتی ہے تو آپ اسے نکالنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ چاہیں تو اپنے پیسے پے پال اکاؤنٹ میں ڈلوا لیں یا پھر ایمازان، فیس بک، ایکس باکس، پلے اسٹیشن یا گوگل پلے وغیرہ کے گفٹ کارڈز خرید لیں۔
thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.
Amazing nice information sharing… keep up the good work.
Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.