فولڈر ٹو آئی ایس او – کسی بھی فولڈر کو آئی ایس او میں بدلیں
یقینا آپ iso فارمیٹ سے واقف ہوں گے۔ کسی بھی فولڈر کو آئی ایس او امیج میں بدلنے کے لیے Folder2Iso نامی سافٹ ویئر موجود ہے۔ یہ انتہائی کم سائز کا حامل مفید سافٹ ویئر پورٹ ایبل کی صورت میں موجود ہے۔ یعنی آپ کو اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
یہ سافٹ ویئر استعمال میں بھی انتہائی آسان ہے۔ اسے چلانے کے بعد وہ فولڈر منتخب کریں جسے آپ آئی ایس او بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد جہاں اسے محفوظ کرنا چاہتے ہیں وہ لوکیشن منتخب کریں۔ فائل کو کیا نام دینا چاہتے ہیں وہ ٹائپ کریں اور بس۔ یہ سافٹ ویئر اس فولڈر اور اس میں موجود دیگر سب فولڈرز اور فائلز کو ملا کر آپ کے لیے آئی ایس او فائل تیار کر دے گا۔
Comments are closed.