2016 میں آنے والے کچھ شاندار اسمارٹ فونز

اگر کو ئی آپ سے پو چھے کہ 2016میں کون سے شاندار ا سما ر ٹ فون آنے والے ہیں تو آپ شا ید کہیں گے سام سنگ گلیکسی ایس7 یا آئی فون7۔ کیونکہ یہی فون ہمارے ہاں زیادہ مقبول ہیں اور انھی کے بارے میں لوگ زیادہ جانتے ہیں۔ تا ہم کم شہرت یا فتہ برا نڈز کے بھی بہت ا چھے فونز عنقر یب آنے والے ہیں۔ بہت سے ایسے کم شہرت یا فتہ برا نڈ ز ہیں جن کی شہرت سام سنگ یا ایپل سے کم ہے تا ہم وہ اچھے فونز بنا تے رہتے ہیں جن کے با رے میں مو با ئل فونز کے شوقین لو گو ں کو معلوم ہو نا چا ہیے۔ ان سے میں سے بعض فونز کی تصاویر تاحال جاری نہیں ہوئیں لیکن یہ کیسے ہو سکتے ہیں یعنی ان کی ممکنہ تصاویر ضرور موجود ہیں۔ اسمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ اور ایپل کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے لیے کئی کمپنیاں سرتوڑ کوشش کر رہی ہیں، اس مضمون کو پڑھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں گی یا نہیں۔

فی الحال چونکہ ان میں سے کچھ فونز کے ڈیزائن کے بارے میں حتمی نہیں بتایا گیا اس لیے اس مضمون میں شامل اکثر تصاویر ان کے ممکنہ ڈیزائن پر مبنی ہیں۔

HTC One M10 or HTC 2

یہ ایک قا بلِ ذکر فون ہے جو کہ سام سنگ اور ایپل کے لئے خطرہ ثا بت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کےفیچرز اور ہارڈویئر بہت عمدہ ہیں۔ذرا ئع کے مطا بق اس میں بہترین اسکرین 1920×1080 ریزو لیو شن کے سا تھ 5.2 انچ ڈسپلے کو سپورٹ کرے گی اور اس کے ڈیزائن میں خوبصورت پتھر ’’نیلم‘‘ کا استعمال کیا جا ئے گا جس سے اس کی مضبو طی میں بہتر ی آ ئے گی۔

HTC One M10 or HTC 2

اس میں 3.1-GHz octa-center 812 پرو سیسر مو جو د ہے جس کی و جہ سے HTC One M10 اگلے سال میں آ نے والے کچھ سب سے تیز ترین ا سما رٹ فو نز میں سے ایک ہو گا۔ اگرHTCکے سا بقہ فونز سے اس کا موازنہ کیا جا ئے تو میگا پِکسلز کے لحا ظ سے اس کا کیمرا سب سے ز بر دست ہو گاجس سے حیرت انگیز تصا ویر اور ویڈ یو ز بنا ئی جا سکیں گی۔

وائرلیس چارجنگ فریم ورک کے سا تھ اس میںmoment charging framework بھی شا مل ہو گا جس کا فا ئدہ یہ ہو گا کہ فون بہت جلد ی چا ر ج کیا جا سکے گا۔

Apple iPhone 7

اس فون میںنیا A9 کواڈ سینٹر پرو سیسر شا مل ہو گا جو اسے آ ج تک کے آ نے والے تما م آئی فونز سے تیز بنا دے گا۔ 20میگا پکسلز کا کیمرا اس میں پچھلی سائیڈ پر موجود ہو گا جبکہ سامنےلگے2 میگا پکسلز کے ایچ ڈی کیمرے کی مدد سے آ پ اپنے چا ہنے وا لو ں کے سا تھ اعلیٰ معیا ر کی تصاویر اور سیلفیز بنا سکیں گے۔اس کی بیٹری کو قدرتی موا د سے بنا یا جا ئے گا جس کی و جہ سے بیٹری زیا دہ وقت تک کا م کرے گی۔

iPhone 7 concept

اس کے علا وہ اس میں ایک حیرت انگیز پروجیکٹر موجود ہو گا جس کی مدد سے آپ کوئی بھی فلم یا پریزینٹیشن (presentation) کسی بھی سطح پر د یکھ سکیں گے۔

LG G5

یہ فون 2016 کے شر وع میں آ ئے گا۔ذ را ئع کے مطا بق اس میں سب سے نئی اسکرین ٹیکنا لو جی اور 5.6 انچ سیفا ئر اسکرین ہو گی ۔اس کا ڈ سپلے اتنا شفاف ہو گا کہ آ پ کو لگے گا کو ئی اسکرین ہی نہیں لگی ہو ئی۔ اس میں 2.9 گیگا ہرٹز آکٹا سینٹر پروسیسر اور چار یا پانچ جی بی ریم ہے جس کی وجہ سے آ پ کا ہر کا م جلدی مکمل ہو جا ئے گا۔

LG G5

اس میں قا بلِ ذ کر پچھلا کیمرا ہے جس کے با رے میں افوا ہیں ہیں کہ یہ بیس میگا پکسلز ہو گا اورپانچ میگا پکسلز اگلا کیمرا بھی موجود ہو گا۔

Microsoft Lumia 950 & 950 XL

چونکہ تمام موبائل فونز بنانے والی بڑی کمپنیو ں نے ا پنے آ نے والے فونز کے با رے میں تفصیلا ت پیش کردی ہیں تو ما ئیکرو سا فٹ اس دو ڑ میں اینڈروئیڈ فونز کا مقا بلہ کر نے میں کیسے پیچھے رہ سکتا ہے۔تو قع یہ کی جا رہی ہے کہ ما ئیکرو سا فٹ کا آنے والا نیا بہترین اسمارٹ فون Lumia 950 ہو گا جس میں Windows 10 ہو گی۔

Microsoft Lumia 950 & 950 XL

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کیو ایچ ڈی اسکرین، آکٹا کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر، 5.7انچ ڈسپلے، تین جی بی ریم، دس میگا پکسلز بیک جبکہ پانچ میگا پکسلز فرنٹ کیمرا جیسے فیچرز اسے ایک شاندار اسمارٹ فون بنا دیں گے۔

Webs Den Octate 4G

بیس میگا پکسلز کا الٹرا ایچ ڈی کیمرہ ہے اس میں۔

کمپنی کا نا م سننے میں آ پ کو کچھ عجیب لگ رہا ہو گا لیکن ان کا اوکٹیٹ فون حیران کر دینے والی ڈیوا ئس ہو گا۔جس میں1920 x 1200 ریزولوشن کی حامل 5.5انچ ایل ٹی پی ایس اسکرین موجود ہو گی۔

Webs-Den-Octate-4G

اس میں 3Dکی سپورٹ بھی ہو گی جو اسے 3D فلمیں دیکھنے کے لئے مثا لی بنا دےگی۔
اس فون میں MediaTek MT6595T پرو سیسرہو گا جس میں آ ٹھ سینٹرز ہو ں گے ۔اس کے علا وہ 3جی بی ریم جس میں 2GB burst/swap ریم مو جو د ہو گی جو اس کی کا ر کر د گی کو عمدہ کردیں گے۔ Webs-Den Octate ایک سا ل بعد تما م مو با ئل فون کمپنیز کے لئے مشکل حریف ثا بت ہو گااسی لئے ہم نے اس فون کو اس فہر ست میں شامل کیا ہے۔

Samsung Galaxy S7

کہا یہ جا رہا ہے کہ اسے ستمبر 2016 میں پیش کیا جا ئے گا۔اس فون میں ہر وہ خوبی مو جو د ہو گی جو اسے دنیا کے بہترین فونز کی فہرست میں شا مل کردے گی۔
5.1 انچ کی او ایل ای ڈی خمدار اسکرین اس میں زبردست ڈسپلے دے گی۔ 9 گیگا ہرٹز آکٹا سینٹر پروسیسر اور 5 جی بی ریم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کے تمام گیمز اور ایپلی کیشنز بغیر رُکے تیزی سے چلتے رہیں۔

samsung-galaxy-s7
سیلفی کے شوقین افراد کے لیے اس میں زبردست فرنٹ کیمرا دیا جائے گا جس میں 3D کی جدت بھی موجود ہو گی۔ 4000 mAh بیٹری دن بھر استعما ل کے بعد بھی ختم نہیں ہو گی۔مکمل دھاتی باڈی، دھول مٹی اور پانی کے اثرات سے محفوظ رہنے والا یہ فون اس کے علاوہ بھی کئی نئے اور شاندار فیچرز کا مالک ہو گا۔

Nokia C1

نو کیا اپنی گھٹتی ہو ئی شہرت کو بچا نے کے لئے ا گلے سا ل نئے فونز پیش کرے گا۔اطلاعات ہیں کہ آ نے وا لے سال میں نو کیا ایک اینڈروئیڈ فون پیش کرے گا جس کا نا م C1ہو گا۔

Nokia C1 Android
کہا یہ جا رہا ہے کہ اس فون میں5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے، دو جی بی ریم، 8 میگا پکسلز بیک کیمرا جبکہ 5 میگا پکسلز فرنٹ کیمرا موجود ہو گا۔ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ لو لی پو پ 5.0 ہو گا جس سے لگتا یہ ہے کہ نو کیا اپنی کھوئی ہو ئی شہرت کو وا پس حا صل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

Oppo Find 9

حا لا نکہ او پو ایسا برا نڈ نہیں ہے جسے سام سنگ یا ایپل کی طرح شہرت حا صل ہو ئی ہو مگر گزشتہ کچھ عرصے میں ا نہو ں نے بہت ا چھے فونز پیش کئے ہیں جنہیں فونز کے بہت سے چا ہنے وا لو ں نے خرا جِ تحسین پیش کیا۔او پو کی ایک نئی ڈیوائس Oppo Find 9 اگلے سال پیش کی جا ئے گی جس میں 2560×1440 ریزولوشن کی حامل 5.5 کیو ایچ ڈی اسکرین ہو گی اپنے زبردست ڈ سپلے سے ہر کسی کو چو نکا دے گی۔

Oppo-Find-9
کہا جا رہا ہے کہ اس میں Qualcomm Snapdragon 810 پروسیسر اور چار جی بی ریم ہو گی جس کی وجہ سے آ پ اس میں تما م بہترین گیمز کھیل سکیں گے۔اس میں 20 میگا پکسلز بیک جبکہ 8 میگا پکسلز فرنٹ کیمرا موجود ہو گا جس کی مدد سے آپ عمدہ تصا ویر لے سکیں گے۔

Xiaomi Mi 5

یہ فون 2016 کے بہترین فون کے خطاب کے لئے قا بلِ ذ کر حریف ہے۔اس میں 5.2انچ الٹر ایچ ڈی اسکرین ہے جو اس کے صا رف کو بہترین ڈسپلے دِکھا ئے گی۔کوالکوم اسنیپ ڈریگن 2.5 گیگا ہرٹز آکٹا سینٹر پرو سیسر اس ڈیوا ئس کی کا ر کر دگی کو بہترین کردے گا۔

xiaomi_mi5_image_3_obofon.ru
xiaomi_mi5_image_3_obofon.ru

اس میں 7سے لے کر 10میگا پکسلز تک کے کیمرا ہیں جو کہ یقیناً اس کمپنی کے سا بقہ فونز کے کیمروں سے کا فی بہتر ہیں۔ اس کے علاوہ اس فون میں وائرلیس چارجنگ، ریٹینا آئی اسکینر وغیرہ جیسے فیچرز موجود ہوں گے جبکہ اس کی بناوٹ میں گلاس میٹل کا استعمال اس فون کی خو ب صو رتی میں ا ضا فہ کر دے گا۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.