ایپل آئی فون 6S بمقابلہ 6S پلس بہتر کون اور کیوں؟

آئی فون سکس (iPhone 6) اور سکس پلس( 6 Plus) کے بعد اب ایپل نے دو نئے فونز متعارف کر وائے ہیں۔ ایپل آئی فون سکس ایس(Apple iPhone 6S) اور سکس ایس پلس (6S Plus)۔ ایپل نے صرف دو آئی فونز ہی نہیں اس کے علاوہ اور پروڈکٹس بھی متعارف کر وائی ہیں جیسے کہ آئی او ایس نائن (iOS 9)، آئی پیڈ پرو (iPad Pro)، ایپل پینسل(Apple Pencil) و دیگر۔ حیران کن طور پر دونوں آئی فونز کی ایک ہی جیسی کنفگریشن ہے۔ بہرحال آئیے ان کا موازنہ کر کے دیکھتے ہیں تاکہ آپ باآسانی ان میں سے اپنی پسند کا فون منتخب کر سکیں۔

ایپل آئی فون 6S بمقابلہ 6S پلس

حالانکہ دونوں فونز کی کنفگریشن پچانوے فیصد ایک جیسی ہے لیکن پھر بھی ان میں کچھ فرق موجود ہے جس کا احاطہ ہم اس مضمون میں کریں گے۔

ڈسپلے(Display)

ایپل آئی فون 6S پلس کا ڈسپلے 5.5 انچز ہے جو کہ آئی فون سکس پلس کے ڈسپلے کے برابر ہے۔ جبکہ آئی فون 6S کا ڈسپلے 4.7 انچز ہے جو کہ آئی فون سکس کے ڈسپلے کے برابر ہے۔ دونوں فونز میں ایل ای ڈی بیک لٹ(LED backlit) اور ملٹی ٹچ آئی پی ایس ڈسپلے (multi-touch IPS display) موجود ہیں۔ آئی فون 6S پلس کی اسکرین ریزولیوشن1920×1080 پکسلز ہے جبکہ آئی فون 6S 1334×750 پکسلز۔ آپ کو 6S پلس میں 1300:1 کنٹراسٹ ریشو (contrast ratio) ملے گا اور 6S میں 1400:1۔

باڈی اور وزن (Body and Weight)

آئی فون 6S پلس کی باڈی آئی فون 6S سے زیادہ بڑی ہے۔آئی فون6S پلس کی جسامت (dimension) کی تفصیل کچھ یوں ہیں: 158.2×77.9×0.29mm اور اس کا وزن صرف 192 گرام ہے جو کہ آئی فون سکس پلس سے 20 گرام زیادہ ہے۔ آئی فون 6S کی جسامت کچھ یوں ہے 138.3×67.1×0.28m اور وزن صرف 143 گرام ہے۔ چونکہ اس کی جسامت آئی فون6S پلس کے مقابلے میں چھوٹی ہے اس لئے اس کا وزن بھی کم ہے۔

چِپ سیٹ (Chipset)

A9-chip-in-iPhone-6S

آئی فون6S پلس اور آئی فون 6S میں A9 چِپ سیٹ چونسٹھ بِٹ آرکیٹیکچرکے ساتھ نصب ہے جس کی بدولت کہا جا سکتا ہے کہ یہ آئی فونز پرانے ورژنز کے مقابلے میں بہت تیز رفتار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں فونز میں ایم نائن موشن کو پرو سیسر (M9 motion coprocessor) بھی شامل ہے۔ دونوں فونز پچھلے فونز سے بہت تیز ہیں کیوںکہ آئی فون سکس پلس اور آئی فون سکس میں اے ایٹ چِپ سیٹ لگی ہوئی تھی اور ان میں ایم ایٹ موشن پرو سیسر شامل تھا۔

آئی سائٹ کیمرا (iSight Camera)

Camera-of-new-apple-iphone

یہ حیران کن بات ہے کہ ایپل نے پہلی دفعہ ایسے دو فونز پیش کیے ہیں جن میں تقریباً ایک جیسا آئی سائٹ کیمرا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آئی فون6S پلس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائیزیشن(Optical image stabilization) موجود ہے جبکہ آئی فون 6S میں یہ فیچر(feature) موجود نہیں ہے۔
اس ایک فرق کے علا وہ مندر جہ بالا فیچرز دونوں فونز میںہیں۔
بارہ میگا پِکسل کیمرا ، لائیو فوٹوز جو کہ ایک نیا فیچر ہے، لوکل ٹون میپنگ (Local tone mapping)، بیٹر نوائز ریڈَکشن (Better noise reduction)، سیفائر کرسٹل لینس کوّر (Sapphire crystal lens cover)، ٹرو ٹون فلیش (True tone flash)، بیک سائیڈ الیو منیشن سینسر (Backside illumination sensor)، پینوراما ، آٹو امیج اسٹیبلا ئیزیشن ، فیس ڈیٹیکشن ۔
یہ بہت مضحکہ خیز بات ہوگی کہ صرف آپٹیکل امیج ا سٹیبلا ئیز یشن کے لیے آئی فون6S پلس خر یدا جا ئے۔

فیس ٹا ئم کیمرا (FaceTime Camera)

دونوں فونز کے فیس ٹا ئم کیمرا میں کو ئی فرق نہیں ہے اور آپ کو ان میں یہ فیچرز ملیں گے۔ پا نچ میگا پِکسل کیمرا ، ریٹینا فلیش (retina flash) جو کہ نیا فیچر ہے، 720p HD ویڈیو ریکارڈنگ، آٹو HDR، فیس ڈیٹیکشن، بَرسٹ موڈ (burst mode) ، ٹائمر اور ایکسپو ژر کنٹرول(exposure control ) ۔

ویڈیو ریکارڈنگ (Video Recording)

آئی سائٹ کیمرا کی طرح اس میں بھی فرق صرف اتنا ہے کہ آئی فون6S پلس میں آپٹیکل امیج ا سٹیبلا ئیز یشن موجود ہے جبکہ آئی فون 6S میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ آپ کویہ فیچرز ملیں گے 4K ویڈیو ریکارڈنگ ، 1080p ویڈیو ریکارڈنگ، سلو موشن ویڈیو ریکارڈنگ، ٹرو ٹون فلیش، سنیمیٹک ویڈیو، پلے بیک زوم اور فیس ڈیٹیکشن ۔
پلے بیک زوم ایک نیا فیچر ہے جو دونو ں فونز میں موجو د ہے ۔ اس کی مدد سے ریکارڈ شدہ ویڈیو کو دیکھنے کے دوران چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے۔

بیٹری (Battery)

ایپل آئی فون6S پلس کا بیٹری بیک اپ چوبیس گھنٹے ہے جو کہ آئی فون سکس پلس کے برابر ہے۔ جبکہ آئی فون 6Sکا بیٹری بیک اپ چودہ گھنٹے ہے جو کہ آئی فون سکس کے برابر ہے۔ 6S پلس کا اسٹینڈ بائی ٹائم سولہ دن ہے اور 6S کا اسٹینڈ بائی ٹائم دس دن ہے۔اسی طرح سے انٹر نیٹ کے ا ستعمال اور HD ویڈیوپلے بیک میں بھی تھوڑا فرق ہے۔

قیمت

دو فونز کا خریدنے کی نیت سے موازنہ کرتے ہوئے قیمت نظر میں نہ رکھنا ممکن نہیں۔ امید ہے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ان دونوں شاندار فونز کی قیمت کیا ہے۔ آئی فون 6S، جس کا ڈسپلے سائز ہم بتا چکے ہیں کہ 4.7انچز ہے کی قیمت 649 امریکی ڈالر سے شروع ہو گی یعنی 65,000پاکستانی روپے جبکہ آئی فون 6S پلس جس کا ڈسپلے سائز 5.5 انچز ہے اس کی قیمت 749 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے یعنی لگ بھگ 75,000 پاکستانی روپے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2015 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Arsalan Ahmad says

    ایپل کسی کام کا نہیں۔ اس کے مقابلے میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 بہت ہی زبردست چیز ہے۔

Comments are closed.