اکتوبر 2015ء کا شمارہ
ماہنامہ کمپیوٹنگ کا اکتوبر 2015ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:
آئی ٹی نیوز
اب سافٹ ویئر بتائے گا کہ آپ کا بچہ بڑا ہوکر کیسا دِکھائی دے گا
تقریباً سب ہی سوچتے ہیں کہ اُن کا بچہ تھوڑا بڑا ہو کر یا جوان ہو کر کیسا لگے گا۔اب ایک ایپلی کیشن اس حوالے سے والدین کی پریشانی دور کر سکے۔
ا سمارٹ پروٹیکٹ، سنیپ ڈریگن 820 میں متعارف کروائے جانے والی ٹیکنالوجی
کوالکم (Qualcomm)کمپنی نے گذشتہ دنوں موبائل فون ڈیوائسس کیلئے اپنا اگلی نسل کا سنیپ ڈریگن 820 متعارف کروایا ہے۔
موبائل فون کے ٹارزن” نوکیا “کی واپسی
حال ہی ملنے والی رپورٹس اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ نوکیا موبائل فون مارکیٹ میں واپس آ رہا ہے۔ نوکیا نے سال 2016 ء کے اوائل میں موبائل فون مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
اسمارٹ فون پر ویڈیو گیم کھیلنے والے بچوں زیادہ ذہین ہوتے ہیں
ایک تحقیق سے یہ چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس پر ویڈیو گیم کھیلنے سے بچوں کی حساب کتاب کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
سیلفی لینے کے شوقین لوگوں کے لئے ہواوے کا Honor 7i اسمارٹ فون
آج کے دور میںجبکہ موبائل فون کی صنعت پر سام سنگ اور ایپل جیسی مشہور اوپرپرانی کمپنیوں کا راج ہے،کسی نئی اور نسبتاً سستی کمپنی کا میدان میں آنا اور پھر آتے ہی چھا جانے معنی رکھتا ہے۔ ہوواوے (Huawei) ایک ایسا ہی نام ہے۔
سام سنگ کا فولڈ ایبل ویلی فون جسے کتاب کی طرح موڑا جاسکے گا، جنوری میں پیش کیا جاسکتا ہے
بڑی اسکرین کے فون رکھنے والوں کوایک ہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اس فون کو جیب یا ہینڈ بیگ میں کیسے رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ایسے اسمارٹ فون کو پکڑ کر چلنا بھی دشوار ہوتا ہے اور اگر یہ گر جائے تو نقصان بھی اسے زیادہ پہنچتا ہے۔ بڑی اسکرین کے شوقین احباب کے لیے خوشخبری ہے۔
اینڈروئیڈ لاک اسکرین کا پاس ورڈ چند لمحوں میں ہیک!
اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن میں ایک خامی سامنے آئی ہے، جس کے بعد کروڑوں اسمارٹ فون مجرموں کے رحم کرم پر آ گئے ہیں۔
فیس بک ہمدردی کے اظہار کے لیے لائک بٹن کی طرز پر نیا بٹن متعارف کرائے گا
فیس بک پر اکثر ایسی تحریریں نظروں سے گذرتی ہیں جن میں صارف اپنے کسی پیارے کی وفات کی اطلاع دیتے یا کسی صدمے کا ذکر کرتے ہیں۔ فیس بک استعمال کرنے والے ایسی کسی پوسٹ کو لائک کریں تو یہ شاید معیوب بات ہو۔ ایسی پوسٹوں کے لیے فیس بک لائک بٹن کے ساتھ ایک نیا بٹن متعارف کرانے جا رہا ہے۔
ایپل آئی او ایس نے نیا ورژن iOS 9 دستیاب ہوگا
ایپل نے آئی فونز، آئی پیڈز اور آئی پوڈ ٹچ کے لیے اگلی نسل کا سافٹ وئیر جاری کرنا شروع کر دیاہے۔تازہ ترین ورژن کا نام iOS 9ہے۔
وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کر گئی
اگست میں فیس بک نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا تھا۔ ایک ہی دن میں فیس بک کو ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے استعمال کیا۔24 اگست کو زمین پر رہنے والے ہر 7 میں سے 1 شخص نے فیس بک استعمال کیا۔
Apple Pay کے مقابلے پر گوگل نے پیش کردیا ہے Android Pay
گوگل نے ایپل پے کے مقابلے میں اینڈروئیڈ پے متعارف کرا دیا ہے ، جو اسمارٹ فون کو کریڈٹ کارڈ میں بدل دے گا۔گوگل کا کہنا ہے اب لاکھوں لوگ ایک نئے انداز سے خریداری کرتے ہوئے اپنے موبائل سے ادائیگی کر سکیں گے۔
سوشل میڈیا استعمال کرنے والے خود کو ناکام اور دوسرے سے کمتر سمجھتے ہیں
سوشل میڈیا نے جہاں دنیا کو سمیٹ کر انگلیوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہیں یہ ان گنت مسائل کی جڑ بھی ثابت ہوا ہے۔ خاص طور پر نفسیات دانوں کے لئے انہوں نے روزی روڑی کا خوب بندوبست کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ان گنت نفسیاتی اور ذہنی مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
خصوصی مضامین
جسمانی معذوری کو کمزوری نہ بننے دیں، جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لائیں
اینڈروئیڈ مارش میلو 6.0 کے نئے شاندار فیچرز
موبائل فون کی بیٹری کو صحت مند رکھنے کے راز
ایپل آئی فون 6S بمقابلہ 6S پلس بہتر کون اور کیوں؟
کمپیوٹنگ ٹپس
- ونڈوز 10 میں انٹرنیٹ بینڈوِڈتھ ضائع ہونے سے بچائیں
- ونڈوز 10 کی پاس ورڈ ری سیٹ ڈِسک بنائیں
- ونڈوز 10 میں مائیکروسافٹ آفس 2013 کی فائلز کا نہ کھلنا ٹھیک کریں
- 30 دن کے بعد ونڈوز10 ڈاؤن گریڈکیسے کریں؟
- ونڈوز10 میں کسی وائرلیس نیٹ ورک کا پاس ورڈ کیسے بھلائیں؟
- کم سننے والے افراد اپنے فون کو ہیئرنگ ایڈ ڈیوائس بنائیں
- ونڈوز 10 میں نئے تھیمز ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں
- وٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری میں تلاش کریں
- ونڈوز 10 میں ایکشن سینٹرغیرفعال کریں
- اینڈروئیڈ کا پِن، پاس ورڈ یا پیٹرن بھول جانے کی صورت میں کیا کریں؟
- اینڈروئیڈ پر وڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کریں
- ونڈوز 10 میں انٹرنیٹ کا استعمال محدود کریں
- کسی بھی اسمارٹ فون کی تھری جی، فور جی یا ایل ای ٹی سپورٹ چیک کریں
- فیس بک پر تصاویر رازداری سے شیئر کریں
مفت ڈاؤن لوڈز
- ونڈوز 10 کو اپنی جاسوسی سے روکیں
- اینڈروئیڈ فون پر ایپلی کیشنز پی سی سے انسٹال کریں
- کمپیوٹر اسکرین کی ریکارڈنگ کر کے وڈیو بنائیں
- کمپیوٹر پر چلنے والے انٹرنیٹ سے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیں
- کمپیوٹر کو سست کرنے والے مسائل ڈھونڈیں اور انھیں حل کریں
- یو ایس بی فلیش ڈرائیو کے لیے اینٹی وائرس
- کسی بھی ڈیوائس کو اپنا کینوس بنائیں اور ڈرائنگ کریں
- سولڈ اسٹیٹ ڈِسک کی کارکردگی بہترین رکھنے کے لیے اس کا فرم ویئر اپ ڈیٹ کیجیے
- ویب پیج پر موجود تمام تصاویر ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کریں۔ کروم
- فیس بک کو ہر لحاظ سے اپنی پسند کے مطابق بنائیں۔فائر فوکس، کروم
- اپنی آن لائن پرائیویسی کو یقینی بنائیں۔ کروم، فائر فوکس
- اہم کھلے ٹیبز کو عارضی طور پر بند کریں اور خودکار طریقے سے بعد میں کھولیں۔ فائرفوکس، کروم
- ویب سائٹس کے ڈیزائنز مستقبل میں دیکھنے کے لیے محفوظ کریں، فائرفوکس
- ڈاؤن لوڈنگ کے اوقات مقرر کریں۔ فائر فوکس
Comments are closed.