اسمارٹ فون پر وڈیوز کا سائز کم کریں

اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں چونکہ کیمرے بہت اچھے موجود ہوتے ہیں اس لیے ان سے بننے والی تصویروں اور وڈیوز کا سائز بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تصویریں تو کسی نہ کسی طرح ہم شیئر کر ہی لیتے ہیں لیکن کیمرے سے بنی کوئی وڈیو کہیں شیئر کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ چند منٹوں کی وڈیو سیکڑوں ایم بی کے سائز میں موجود ہوتی ہے جسے کہیں اپ لوڈ کرنا ایک مشکل امر ہے۔

یو کٹ وڈیو ایڈیٹر اینڈ زپ

اگر آپ وڈیو کا کوئی حصہ کاٹنا چاہتے ہیں، اسے کمپریس کر کے کم سائز میں لانا چاہتے ہیں یا کچھ وڈیوز کو ملا کر ایک وڈیو بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوکٹ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے:

یوکٹ انسٹال کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

وڈیو کمپریس

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ’’وڈیو کمپریس‘‘ (Video Compress) ایپلی کیشن  بھی موجود ہے۔وڈیو کا سائز کم کرنے کےلیے یہ ایک بہترین اور سادہ ترین ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے جب آپ کسی وڈیو کا سائز بدلنا چاہیں تو مطلوبہ وڈیو منتخب کریں، کم سائز والی وڈیو کہاں محفوظ ہو وہ جگہ منتخب کریں اور پھر سائز بتائیں کہ یہ وڈیو آپ کو کس سائز میں چاہیے؟

مثلاً آپ کے پاس ایک وڈیو موجود ہے جس کا سائز پچاس ایم بی ہے اور اسے آپ وٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اس ایپلی کیشن سے اس کا سائز دس ایم بی بھی کیا جا سکتا ہے۔ بس اپنا مطلوبہ سائز منتخب کریں اور کنورٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ وڈیو کو آپ کے درکار سائز میں کنورٹ کر دیا جائے گا۔

یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اگرچہ اس ایپ میں اشتہارات بھی موجود ہوتے ہیں لیکن وہ زیادہ پریشان نہیں کرتے۔ ویسے بھی اینڈروئیڈ صارفین اب ان اشتہارات کے عادی ہو چکے ہیں کیونکہ یہ تو سبھی مفت ایپلی کیشنز میں اپنی جھلک دکھا رہے ہوتے ہیں۔
یہ ایپ وڈیو کو کنورٹ کرنے کے بعد کوئی الرٹ نہیں دیتی اس لیے نتیجہ دیکھنا کے لیے آپ کو خود دیکھنا پڑتا ہے۔

اپنے اینڈروئیڈفون پر آپ وڈیو کمپریس ایپلی کیشن پلے اسٹور کے درج ذیل ربط سے انسٹال کر سکتے ہیں:

انسٹال کریں

Comments are closed.