مارک زکربرگ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی غلطی تسلیم کرلی

فیس بک نے گزشتہ روز پاکستان میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے اسٹیٹس کے ساتھ ایک تصویر بھی لگائی جس میں ایک شخص گدھا چلاتے ہوئے جبکہ دوسرا شخص رکشہ چلاتے ہوئے فون پر بات کررہا ہے۔ اس تصویر پر پاکستانی انٹرنیٹ کمیونٹی نےسخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ یہ تصویر موجودہ جدید پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اس حوالے سے مارک زکربرگ کے اسٹیٹس پر ہزاروں تبصرے کئے گئے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

pakistani-boys-lahore اس تنقید کے بعد مارک زگربرگ نے ایک بار پھر پاکستان میں sانٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے لاہور کے دو طلبہ کا فوٹو اپ لوڈ کیا ہے جو موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں اور چہل قدمی کرتے ہوئے موسیقی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اپنے اسٹیٹس پر کئے جانے والے ایک تبصرے کے جواب میں مارک زکربرگ نے کہا کہ انہوں نے تسلیم کیا یہ نئی تصویر پرانی تصویر پر کی جانے والی تنقید کے بعد اپ لوڈ کی گئی ہے۔

 

ایک تبصرہ
  1. TechUrdu.com says

    دوسری تصویر بھی غور طلب ہے۔ امریکہ میں ایک مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ، یا ایک عورت کا دوسری عورت کے ساتھ اس طرح جڑ کر چلنے کا ایک خاص مطلب لیا جاتا ہے۔

Comments are closed.