جاپانی کمپنی راکاٹن نے 900 ملین ڈالرز کے عوض وائبر کو خرید لیا
جاپانی الیکٹرانک کمپنی راکاٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 90 کروڑ امریکی ڈالر میں میسجنگ کے حوالے سے شہرت یافتہ اسرائیلی کمپنی وائبر کو خریدے گی۔ حال ہی میں اس جاپانی کمپنی نے کئی دیگر انٹرنیٹ بزنس سے منسلک کمپنیوں کو خریدا ہے۔ وائبر 2 دسمبر 2010ء کو آئی فون کے لئے ریلیز کیا گیا تھا اور جلد ہی اس نے اسکائپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ کچھ ہی عرصے بعد وائبر کی ایپلی کیشنز اینڈروئیڈ ، بلیک بیری، ونڈوز فون اور سیمبین پلیٹ فارمز کے لئے بھی جاری کردی گئیں۔ اس وقت دنیا بھر میں وائبر کے صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے۔
جاپانی کمپنی راکاٹن کئی کاروبار کرتی ہے اور اس نے سال 2012ء میں 4.7 ارب ڈالر کمائے۔ امریکی کمپنی ایمازون کو راکاٹن کی شکل میں زبردست مقابلے کا سامنا ہے کیونکہ راکاٹن تقریباً وہ تمام کاروبار کرتی ہے جس میں ایمازون کی دلچسپی ہے۔
Comments are closed.