نورٹن پاور ایریزر

اگر آپ کبھی ’’کرائم ویئر‘‘ کے شکار ہو جائیں، آپ کا اینٹی وائرس اس پر قابو نہ پا رہا ہو تو اس سے نمٹنے کے لیے آپ کو ضرورت ہو گی ’’نورٹن پاور ایریزر‘‘ کی۔
اچانک کبھی آپ کو محسوس ہو کہ سسٹم میں کچھ گڑبڑ ہے۔ اینٹی وائرس سے سسٹم اسکین کرنے پر بھی کوئی فرق نہ پڑ رہا ہو اور مختلف قسم کی مشکوک حرکتیں جیسے کہ پاپ اپ وغیرہ تنگ کر رہے ہوں یا کچھ ایسے جعلی الرٹس مل رہے ہوں کہ آپ کا سسٹم محفوظ نہیں ہے، فلاں پروگرام انسٹال کر کے سسٹم اسکین کریں، تو سمجھ جائیں گے کہ آپ مال ویئر کی ایک نئی شکل ’’اسکیم ویئر‘‘ (Scamware) کا شکار ہو چکے ہیں۔
اچانک آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی سیکیورٹی پروگرام آپ کا سسٹم اسکین کر کے رپورٹ فراہم کر دیتا ہے کہ اتنے وائرس موجود ہیں انھیں ڈیلیٹ کرنے کے لیے ہمارے پروگرام کا پروفیشنل ورژن ڈاؤن لوڈ کریں یا مکمل ورژن خریدیں۔
یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اکثر اینٹی وائرس اس پر قابو پانے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔ آپ تلاش بھی کرنا چاہیں تو اس مال ویئر کی فائلز نہیں ملتیں۔ سمینٹک نے خصوصی طور پر اس کے لیے نورٹن پاور ایریزر مفت فراہم کر رکھا ہے۔ حال ہی میں متعارف کرایا گیا اس کا نیا ورژن کارکردگی میں بہت عمدہ ثابت ہوا ہے۔ جبکہ اس کاانٹرفیس بھی بہتر کر دیا گیا ہے۔
یہ ٹول ڈھیٹ سیکیورٹی خطرات، روٹ کٹس اور پیچیدہ قسم کے کرائم ویئر جیسے کہ اسکیم ویئر وغیرہ کوکامیابی سے پکڑ کر ڈیلیٹ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹول ان مال ویئر تک پہنچنے کے لیے سسٹم کو انتہائی گہرائی سے اسکین کرتا ہے۔ اس طرح آپ اپنا متاثرہ سسٹم واپس اصل حالت میں لا سکتے ہیں۔
آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ یہ اسکیم ویئر کمپیوٹر صارفین کو 150 ملین امریکی ڈالر سالانہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

دستیابی: مفت
مطابقت: ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
فائل سائز: 2.9 ایم بی
مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

Comments are closed.