فیس بک پر ہمدردی کے اظہار کے لئے ایک نیا بٹن

فیس بک کے بارے میں خبر ہے کہ وہ تعزیت ، ہمدردی یا دکھ کے اظہار کے لئے sympathy بٹن پر کام کرتی رہی ہے۔  اس وقت فیس بک صارفین کو صرف لائک کا بٹن میسر ہے۔ جس کا استعمال ہر اسٹیٹس پر بہت نامناسب ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی صارف اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں والدین کے انتقال کی خبر لگائے اور اس کے دوست اسے لائک کریں تو یہ صورت حال کافی خفگی پیدا کرسکتی ہے۔ اس لئے اکثر صارفین اسٹیٹس پر تبصرہ کرکے اپنے دکھ یا تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

فیس بک صارفین کا ایک عرصے سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ فیس بک لائک کےبٹن کے ساتھ ناپسندیدگی کے اظہار کے لئے بھی کوئی بٹن مہیا کرے۔  لیکن فیس بک نے اب تک ایسے کسی بٹن کو شامل کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

facebook-thumb-sympthyسمپتھی بٹن کے بارے میں علم كمپیشن ریسرچ ڈے کے دوران اس وقت ہوا جب ایک شائق نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ اگر کوئی فرد کسی کے عزیز  کے انتقال کی اطلاع کو لائک کرے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ کیا فیس بک اس میں کوئی تبدیلی کرے گا؟اس کے جواب میں فیس بک کے انجینئر ڈین موریئلو نے کہا کمپنی کے ایک دوسرے انجینئر نے فیس بک ہیک اوتھون کے دوران سمپتھی بٹن کا منصوبہ پیش کیا تھا جو صارفین کو کسی اسٹیٹس کو لائک کرنے کے بجائے اس پر ہمدردی کا اظہار کرنے کی سہولت دیتا تھا۔

فیس بک نے اس سمپتھی بٹن کو عام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ لیکن یہ بات دلچسپ ہے کہ فیس بک میں کی جانے والی اکثر تبدیلیاں ہیک اوتھون کے دوران پیش کئے گئے آئیڈیاز کی بدولت ہی ہوتی ہیں۔ لہذا یہ امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں شاید کبھی فیس بک یہ سمپتھی بٹن عام کردے۔

Comments are closed.