ویب براؤزر کا بیک اپ لیجئے

cjcr-browsebackupونڈوز کا کرپٹ ہوجانا کئی لوگوں کے لئے معمول کی بات ہے۔ اگر تمام سافٹ ویئر اور ان کی سیٹنگز کا بیک اپ موجود ہو تو زیادہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن اگر بیک اپ بھی موجود نہ ہو توپھر شامت آجاتی ہے۔ جہاں آپ کے کمپیوٹر میں کئی اہم سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں،  جن کا بیک اپ لینا ضروری ہوتا ہے، وہیں ویب براؤزر بھی ایک ایسی چیز ہے جس کا بیک اپ لینا ہم اکثر بھول جاتے ہیں۔
بیشتر اہم ویب براؤزر کی سیٹنگز کا بیک اپ لینے کے لئے ان میں کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ ایسے میں BrowserBackup نامی فری ویئر کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ سافٹ ویئر نہ صرف یہ کہ گوگل کروم، بلکہ اوپرا اور فائر فاکس کا بھی بیک اپ لے سکتا ہے۔ اس بیک اپ کو کسی بھی دوسرے کمپیوٹر پر restore کیا جاسکتا ہے۔

button-download

 

Comments are closed.