فیس بک پر رازداری سے تصاویر شیئر کریں
فیس بک پر تصاویر شیئر کرنا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن ہمارے پاس فیس بک پر رشتے داروں اور دوستوں کے علاوہ جان پہچان کے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری تصاویر ہمارے دفتر کے لوگوں تک پہنچیں۔ یا رشتے دار کی شادی کی تقریب پر لی گئی تصاویر غیر ضروری لوگوں تک پہنچیں۔ فیس بک پر ذاتی تصاویر شیئر کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، اس میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس تمام مسئلے کا حل secret.li ایپلی کیشن میں موجود ہے۔ iOS کے لیے دستیاب اس ایپلی کیشن سے تصاویر بنا کر آپ اپنے تمام فیس بک فرینڈز کی بجائے چند مخصوص لوگوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے خاص فیچر ٹائم لمٹ ہے۔ یعنی نا صرف تصاویر چند خاص لوگوں کو دکھائی دیں گی بلکہ آپ کے مقررہ کردہ وقت تک ہی دکھائی دیں گی، اس کے بعد خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ اس میں آپ سیکیورٹی فلٹرز بنا سکتے ہیں۔ کیمرے سے تصویر بنائیں، فلٹر سلیکٹ کریں اور بے فکر ہو کر تصویر فیس بک پر شیئر کر دیں۔
دراصل اس کے ذریعے تصویر فیس بک پر اپ لوڈ ہوتے ہوئے انکرپٹ ہو جاتی ہے۔ اس طرح تصویر صرف وہی لوگ دیکھ پاتے ہیں جن کو آپ کی اجازت ہو، اس کے علاوہ دوسرے لوگوں کو تصویر ایسے نظر آتی ہے جیسے کوئی دھبے ہوں۔
فائل سائز: 5.3 MB
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)
kia yeh android k lyay bhi hy ?
or allowed friends ko pic dekhnay/decrypt krnay k lyay koi password batana hoga?
try this,….opinion