موبائل فون سے کمپیوٹر شٹ ڈاؤن کریں

رات گئے کمپیوٹر پر کام کرنا اکثر لوگوں کا معمول بن چکا ہے۔ نیند آنے پر سونے کا ارادہ کرتے ہوئے کمپیوٹر کو آف کرنے لگیں تو یاد آتا ہے کہ ڈاؤن لوڈنگ جاری ہے۔ کمپیوٹر شٹ ڈاؤن کر دیا تو ڈاؤن لوڈنگ بیچ میں رُک جائے گی اور اگر جاگتے رہے تو نیند کی کمی۔ کمپیوٹر کو اب رات بھر کے لیے آن بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ اس طرح بجلی غیر ضروری استعمال ہوتی رہے گی۔
ویسے تو کمپیوٹر کو آٹو شٹ ڈاؤن کرنے کے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں اور ڈاؤن لوڈ منیجرز میں بھی آٹو شٹ ڈاؤن کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن ہم جس سافٹ ویئر کا ذکر کرنے جا رہے ہیں  اس میں کئی اضافی اور مفید فیچرز شامل ہیں۔

اس کا سب سے بنیادی فیچر منتخب کردہ ٹائم پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرنا ہے۔
Add event کے بٹن پر کلک کر کے اس کے مزید آپشنز دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر بھی موجود ہے جو کسی الارم کی طرح کام کرتا ہے کہ ٹائمر چلنا شروع ہو جاتا ہے اور مقررہ وقت پر کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن یا جو بھی ایکشن آپ نے منتخب کیا ہے، وہ چلا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں چند دلچسپ آپشنز موجود ہیں جیسا کہ اگر لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہونے والی ہو، کوئی ونڈو بند ہو جائے یا کوئی مخصوص پراسیس اگر ختم ہو جائے، پِنگ (ping) آنا بند ہو جائے تو کمپیوٹر شٹ ڈاؤن ہو جائے۔

اس پروگرام کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر تک ریموٹ ایکسس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمرے میں آن ہے اور آپ بستر پر لیٹے ہیں تو اب ضروری نہیں کہ کمپیوٹر پر کیا چل رہا ہے یہ دیکھنے کے لیے کمپیوٹر کے پاس جانا پڑے۔ کیونکہ کمپیوٹر کو اب ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے فون پر براؤزر میں کمپیوٹر کی آئی پی بمع پورٹ ٹائپ کریں مثلاً:
http://192.168.1.101:808
چونکہ ہم نے یوزر نیم اور پاس ورڈ بنایا تھا اس لیے پہلے یہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد آپ کو آپشن دکھائے جائیں گے۔

12

یہاں ایک اور بہت ہی مفید آپشن Screenshot of a Desktop کے نام سے موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کو ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ بنا کر دکھایا جائے گا۔ جس سے آپ جان سکیں گے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کیا کام ہو رہا ہے۔
13اس کے علاوہ Information on Computer پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت کمپیوٹر پر کون کون سے پراسیسز چل رہے ہیں۔ جس سے اس بات کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کمپیوٹر پر ہمارا چلتا کام مکمل ہو چکا ہے یا ابھی باقی ہے۔
اس سافٹ ویئر کو کمانڈ لائن سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس میں کئی اضافی آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا بنیادی کام کمپیوٹر کو کہیں اور بیٹھے شٹ ڈاؤن کرنا ہے اس لیے اس میں یہ ریموٹلی ایکسس کرنے کا آپشن شامل ہے۔ چونکہ اسے ویب براؤزر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اس لیے آپ موبائل فون یا کسی بھی دوسرے پی سی سے اپنے کمپیوٹر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

(مکمل تحریر پڑھنے کے لیے کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 ملاحظہ کیجیے)

2 تبصرے
  1. Khuram Murad says

    اسکو کیسے کنفیجر کرنا ہے؟ میں ونڈوز 8 پر کیسے استعمال کروں؟

  2. aqil khattak says

    apni mobile sy kisy band karty hai apni computer ko

Comments are closed.