جی میل پر موصول ہونے والی ہر اٹیچ منٹ کلاؤڈ اسٹوریج پر اپ لوڈ کریں

آئے دن ہمیں ای میلز میں دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے اٹیچمنٹس خاص کر تصاویر ملتی رہتی ہیں۔ ان بے شمار اٹیچمنٹس کی وجہ سے ہمارا میل باکس بھرنا شروع ہو جاتا ہے۔ اب ہمارا ڈیٹا اتنا قیمتی ہوتا ہے کہ اسے ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اتنی ساری فائلز کو سسٹم پر ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ایک مسئلہ ہے۔

گوگل کروم کے لیے دستیاب کلاؤڈ لیس (Kloudless) ایڈون جی میل اکاؤنٹ سے کنیکٹ کریں اور یہ ای میل میں موصول ہونے والی ہر اٹیچمنٹ کو آپ کی منتخب کردہ کلاؤڈ سروس جیسے ڈراپ باکس، گوگل ڈرائیو وغیرہ پر اپ لوڈ کرتا رہے گا۔ آپ رولز بھی بنا سکتے ہیں کہ صرف مخصوص فولڈرز کی فائلز اپ لوڈ ہوں۔ جی میل کے علاوہ مائیکرو سافٹ کی ای میل سروس آؤٹ لُک کی سپورٹ بھی اس میں جلد شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس پلگ ان کا کہنا ہے کہ آپ کی سیکیورٹی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے، اس لیے فائلز کلاؤڈ اسٹوریج پر منتقل کرنے کے دوران انھیں انکرپٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ کسی غیر ضروری ہاتھ میں نہ پہنچ سکیں۔

نہ صرف فائلز کلاؤڈ اسٹوریج پر بیک اپ ہو سکتی ہیں بلکہ اس پلگ ان کی مدد سے کلاؤڈ اسٹوریج پر موجود فائلز کو ای میل میں اٹیچ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ زبردست پلگ ان کروم اسٹور پر بالکل مفت دستیاب ہے جسے درج ذیل لنک سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

انسٹال کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2013 میں شائع ہوئی)

Kloudless

Comments are closed.