اینٹی کی لوگر، پاس ورڈ انکرپٹ کریں اور ہیکنگ سے محفوظ رہیں
اکثر ہمیں خطرہ رہتا ہے کہ آن لائن ٹائپ کرتے ہوئے کوئی ہمارا پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ چُرا نہ لے۔ ضروری نہیں کہ آپ کے سسٹم پر کی لوگر انسٹال ہو تبھی کوئی آپ کی معلومات چُرا سکتا ہے۔ حساس معلومات چُرانے کے اور بھی کئی طریقے ہیں، مثلاً وائرسز، مال ویئر، آپ کے ویب براؤزر کی کمزور سیکیورٹی یا کوئی ٹول بار وغیرہ۔ KeyScramblerبراؤزر کے ساتھ کام کرنے والا ایڈون ہے۔ یہ پلگ اِن آپ کو اسی پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔ یہ آپ کے ٹائپ کرتے ہی ہر اسٹروک کو اِنکرپٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کوئی بھی آپ کی کسی بھی طرح کی اہم معلومات کو چوری نہیں کر سکتا۔
فرض کریں اگر کوئی آپ کی ٹائپ کی گئی ایکٹیویٹی نوٹ کر بھی رہا ہو گا، آپ نے abcdef ٹائپ کیا تو اسے کچھ ایسا نظر آئے گا: .d8dfaklsk
اس پلگ اِن کا مفت دستیاب ورژن بتیس ویب براؤزرز بشمول فائر فوکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم اور اوپرا وغیرہ کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ونڈوز کے تمام ورژنز کے لیے دستیاب
فائل سائز: 1.2 MB
تکنیکی مدد کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اپریل 2013 میں شائع ہوئی)
Comments are closed.