ونڈوز 8 کو یو ایس بی سے انسٹال کیجئے

windows-8-install-USBونڈوز کی انسٹالیشن کے لیے آپ نے ضرور ڈی وی ڈی یا سی ڈی استعمال کی ہو گی۔ ان انسٹالیشن ڈسکس کا خراب نکلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ اکثر خراب نکلتی ہیں۔ اب ونڈوز 8 کا زمانہ ہے کیا اب بھی آپ ونڈوز انسٹال کرنے کے لیے سی ڈی یا ڈی وی ڈی کا سہارا لیں گے؟
یقینا آپ کو معلوم ہو گا کہ اب پتلے سے پتلے لیپ ٹاپ بنائے جا رہے ہیں۔ ان کی موٹائی کو کم سے کم رکھنے کے لیے اب ان میں ڈی وی ڈی ڈرائیو بھی نہیں دی جا رہی۔ آخر آج کل ڈی وی ڈی ڈرائیو کی ضرورت ہی کس کو ہے؟ ہم اپنے سارے کام یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے ہی انجام دے لیتے ہیں۔
تو جیسا کہ ہم نے کہا کہ یہ ونڈوز 8 کا زمانہ ہے۔ وہ دور گئے جب ہمیں ونڈوز کی انسٹالیشن کے لیے ماہرین کا سہارا لینا پڑتا تھا یا انسٹالیشن کے دوران ہم کوئی گائیڈ لے کر بیٹھتے تھے کہ ہر اگلی اسکرین پر کیا کرنا ہے۔ چند بنیادی کاموں کے بعد ونڈوز 8 کو انسٹالیشن کے دوران آپ کی قطعی ضرورت نہیں پڑتی۔ بس انسٹالیشن چلائیں اور مزے سے پیچھے بیٹھ کر ٹی وی دیکھیں یا چائے پیئں، ونڈوز انسٹال ہو جائے گی۔
خیر یہ تو کچھ باتیں ہمارے موضوع سے ہٹ کر تھیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ ونڈوز 8 کو کیسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کی مدد سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

ونڈوز 8 کو یو ایس بی سے انسٹال کرنا

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ ڈی وی ڈیز کا ڈھیر لگانا پسند نہیں کرتے، تیز رفتار انسٹالیشن کرنا چاہتے ہیں، آپ کے پاس ونڈوز 8 کی انسٹالیشن فائل (.iso)موجود ہے، ڈی وی ڈی رائٹر نہیں یا پھر سستی اسے ڈی وی ڈی پر برن کرنے میں آڑے آرہی ہے تو آئیے اس دفعہ ونڈوز یو ایس بی سے انسٹال کر لیتے ہیں۔ یہ کوئی گھاٹے کا سودا بھی نہیں، یہ آپ کے لیے نہ صرف زبردست تجربہ ہو گا بلکہ آپ کے سسٹم کی ہارڈ ڈرائیو پر آپریٹنگ سسٹم بھی انتہائی تیزی سے انسٹال ہو جائے گا۔ تو آئیے اپنے اس مفید ٹیوٹوریئل کا آغاز کرتے ہیں….

(مکمل تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2013 میں ملاحظہ کریں)
Win8

ایک تبصرہ
  1. Sarfaraz says

    bro download link to do

Comments are closed.