یو ایس بی پورٹ پر پاس ورڈ لگا کر ڈیٹا چوری ہونے سے بچائیں

Usb-Lockاگر آپ اپنے دفتر کے کمپیوٹر یا پبلک مقامات پر لے جانے والے لیپ ٹاپ وغیرہ سے ڈیٹا چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ’’یو آر سی ایکسیس موڈز‘‘ سافٹ ویئر آپ کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کے سسٹم سے غیر متعلقہ لوگوں کو یو ایس بی یا سی ڈی میں ڈیٹا کاپی کرنے نہیں دیتا۔ کسی بھی ایسے کمپیوٹر جس پر آپ کو ایڈمنسٹریٹر حقوق حاصل ہیں، یہ سافٹ ویئر سی ڈی اور یو ایس بی پر پاس ورڈ لگا دیتا ہے یعنی انھیں کوئی بھی آپ کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتا۔  اگر آپ یہ چاہیں کہ یو ایس بی یا سی ڈی میں موجود ڈیٹا دیکھا جا سکے لیکن کچھ اس میں کاپی نہ کیا جا سکے تو یہ فیچر بھی دستیاب ہے۔ اگر یہ سافٹ ویئر آپ کے پاس انسٹال ہو گا تو کوئی یو ایس بی سسٹم میں پلگ ہوتے ہی یہ اسے لال جھنڈی دکھا دے گا۔ لیکن چونکہ اس کا پاس ورڈ صرف آپ کے پاس ہو گا تو آپ اسے فوراً فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کے پیش نظر جب چاہیں اس پروگرام کا پاس ورڈ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ پاس ورڈ کے بغیر اسے ڈس ایبل بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ رجسٹری ایڈیٹر پر پاس ورڈ لگا کر اسے بھی غیر ضروری چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
REG DISABLE
اور تو اور کمانڈ پرامپٹ اور ٹاسک منیجر بھی آپ کی اجازت سے ہی کھلے گا۔
CMD DISABLEDیعنی آپ کے سسٹم کی تمام سیکیورٹی صرف ایک سافٹ ویئر سے ممکن ہے۔ جب آپ سی ڈی روم اور یو ایس بی ایکسیس پر ہی پاس ورڈ لگا دیں گے تو وائرسز آنے کا امکان نوے فیصد تو یہیں ختم ہو جاتا ہے۔

دستیابی:  مفت
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2.0 یا اس سے اگلا ورژن آپ کے پاس انسٹال ہونا چاہیے
فائل سائز:  482 KB
ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2013 میں شائع ہوئی)
MAIN SCREEN

11 تبصرے
  1. SKHAWAT ALI says

    شکریہ

  2. kashmala khanzada says

    thanxxx

  3. ahsan says

    jnab ye urc wala softwer download nhi ho rha

  4. ZaHid Khokhar says

    sir g ye instal kese ho??

  5. Hümayun Okhtar says

    Thanks almadar bhai

  6. Kami Prince says

    usb wala software to download he nai ho rha janab

  7. Kami Prince says

    apny forum to bna lya hai lakin koi b cheez download ni hoti

  8. فورم اب فعال نہیں ہے۔ آپ ویب سائٹ کا ڈاؤن لوڈ سیکشن ٹرائی کریں۔ کوئی چیز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی تو اس پوسٹ کے نیچے تبصرہ کریں۔

  9. ڈاؤن لوڈنگ لنک تو بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔

  10. Ranjha Younas says

    یہ بالکل کام نہیں کر رہا اس نے میری یو ایس بی ڈس ایبل کر دی ہے اب اسے این ایبل نہی کر رہا اس کا کوئی حل بتائیں

  11. Ranjha Younas says

    یہ بالکل کام نہیں کر رہا اس نے میری یو ایس بی ڈس ایبل کر دی ہے اب اسے این ایبل نہی کر رہا اس کا کوئی حل بتائیں

Comments are closed.