کیا یہ سافٹ ویئر اَن انسٹال کر دینا چاہیے؟

shouldiremoveitہم اپنے پی سی پر آئے دن سافٹ انسٹال کرتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات تو غیر ضروری چھوٹے موٹے سافٹ ویئر اور ٹول بارز کسی اور سافٹ ویئر کے ساتھ ہی انسٹال ہو جاتی ہیں اور ہمیں پتا ہی نہیں چلتا۔ یہ فالتو ٹول بارز آپ کی سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ یہ ٹول بارز آپ کی ویب براؤزنگ کو نوٹ کر کے آپ کی پسند کے مطابق اشتہارات دکھاتی ہیں۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر کی کارکردگی کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً اسے ہر طرح کے غیر ضروری سافٹ ویئر سے پاک رکھنا ہو گا۔ اس کام کے لیے ایک انتہائی مفید اور مفت سافٹ ویئر ‘Should I Remove It’ کے نام سے موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر کی ویب سائٹ پر آپ کئی سافٹ ویئر اور ٹول بارز کے کام کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ باقاعدہ تفصیل دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے فیصد لوگ کن سافٹ ویئر کو اَن انسٹال کر دیتے ہیں۔
shouldiremoveit_com
ہمیں یقین کے یہاں موجود غیر ضروری سافٹ ویئر کی لسٹ میں شامل کوئی نہ کوئی سافٹ ویئر ضرور آپ کے سسٹم میں بھی انسٹال ہو گا۔  اپنے سسٹم میں ایسے سافٹ ویئر کی نشاندہی کے لیے یہ مفت دستیاب بہترین ٹول آزمائیں۔ کیونکہ ماہرین کا اس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایسا ٹول ہے جو ہر کسی کے پاس موجود ہونا چاہیے۔
فائل سائز:  لگ بھگ دو ایم بی
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
دستیابی:  بالکل مفت
ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2012 میں شائع ہوئی)
ShouldIRemoveIt

Comments are closed.