سرحدوں سے آزاد ماؤس

’’ماؤس وِد آؤٹ بارڈرز‘‘ ایسا سافٹ ویئر ہے جو آپ کو ایک ماؤس اور کی بورڈ سے ایک ہی نیٹ ورک پر موجود چار کمپیوٹرز سنبھالنے کی سہولت دیتا ہے۔ یعنی اگر آپ ایک وقت میں ایک سے زائد کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو ہر کمپیوٹر کے لیے الگ سے ماؤس اور کی بورڈ استعمال کرنا پڑے گا۔

لیکن اگر آپ کے پاس یہ سافٹ ویئر انسٹال ہے تو آپ کا ماؤس کرسر ایک مونیٹر کی اسکرین ختم ہوتے ہی دوسرے مونیٹر پر چلا جائے گا۔
یہی نہیں آپ ایک کمپیوٹر سے ٹیکسٹ کاپی کر کے دوسرے میں پیسٹ کر سکتے ہیں اور فائلز بھی ڈریگ کرتے ہوئے منتقل کر سکتے ہیں۔

mouse without borders

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس چھوٹے سے جادوئی سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے پتا ہی نہیں چلتا کہ آپ ایک کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں یا دو۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے مفت دستیاب اس سافٹ ویئر کا سائز فقط ایک ایم بی ہے۔ اس کی کنفیگریشن بھی بہت آسان ہے۔ ضروری ہے کہ جن کمپیوٹرز کو کنیکٹ کرنا ہو ان پر یہ سافٹ ویئر انسٹال ہو۔ سب پر انسٹالیشن کے بعد ایک سسٹم کے ذریعے دوسرے سسٹمز کے آئی پی ایڈریسز اور ایڈمن یوزر کے اختیارات کی مدد سے سسٹمز کو کنیکٹ کیا جاتا ہے۔

اس کے ذریعے ایک ہی نیٹ ورک پر موجود چار کمپیوٹرز تک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اپنے نیٹ ورک پر موجود چار کمپیوٹرز کو آپ ایک ترتیب سے کنفیگر کرنے کے بعد ایک ہی کی بورڈ ماؤس ان چاروں پر استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ لنک
(یہ تحریر کمپیوٹنگ جولائی 2012 سے لی گئی ہے)

2 تبصرے
  1. Shahbaz Ali says

    Thanks to share it.. but can you please define … how to configure it…??

  2. Shahbaz Ali says

    how to configure

Comments are closed.