ماؤس کلکس ریکارڈ کر کے انھیں دُہرائیں
فائل سائز: 29 KB
ڈاؤن لوڈ لنک: http://goo.gl/HWgW0
’’ماؤس کنٹرولر‘‘ سافٹ ویئر ونڈوز کے لیے دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ ماؤس کی حرکت اور کلکس کو ریکارڈ کر کے انھیں جب چاہیں دوبارہ چلا سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو کئی صورتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ماؤس کو چند منٹس کے بعد ہلاتے رہیں تو یہ مانیٹر کو اسٹینڈ بائی ہو جانے سے بچاتا ہے۔ مثلاً آپ ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کر کے صرف ری فریش پر کلک کر دیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں مخصوص وقت کے بعد کسی جگہ کلک کرنا ہوتا ہے تو یہ کام آپ اس سافٹ ویئر کی مدد سے خودکار طریقے سے بھی انجام دے سکتے ہیں۔
یہ چھوٹا سا سافٹ ویئر پورٹ ایبل صورت میں موجود ہے، یعنی اسے انسٹال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ آپ اسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں رکھ کر بھی جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا سائز انتہائی کم جب کہ کارکردگی بہترین ہے۔ اپنے کام میں یہ برق رفتار ہے۔ ماؤس کلکس ریکارڈ کرنے کے لیے آپ شارٹ کٹ کی بنا سکتے ہیں اور پھر اس ریکارڈ شدہ ایکشن کو پلے کرنے کے لیے بھی شارٹ کٹ کی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس میں ریکارڈ ہونے والے تمام ایکشنز کو محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے یعنی جب جس ایکشن کی ضرورت ہو، بس اسے چلا دیں، باقی کام ’’ماؤس کنٹرولر‘‘ پر چھوڑ دیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ انتہائی دلچسپ پروگرام آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
﴿یہ تحریر ماہنامہ کمپیوٹنگ کے شمارہ اگست 2013 سے لی گئی ہے﴾
Comments are closed.