گوگل کی جانب سے Find My iPhone کا اینڈروئیڈ متبادل پیش

گزشتہ روز گوگل نے ایپل کی مقبول ایپلی کیشن Find My iPhone کا اینڈروئیڈ فونز کے لئے متبادل ڈیوائس منیجر پیش کردیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن تمام صارفین کے لئے اس ماہ کے آخر تک دستیاب ہوجائے گی۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین اپنے کھوئے یا چوری شدہ فونز کو تلاش کرسکیں گے۔

اپنا موبائل فون گھر میں کھو دینا ایک عام بات ہے۔ اگر فون کسی تکیہ کے نیچے ہو یا صوفے کے نیچے، اس تلاش کرنے کے لئے خاصے پاپڑ بیلنے پڑ سکتے ہیں۔ لیکن اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر کی مدد سے کھوئے ہوئے ایسے موبائل فونز کے تلاش کرنے کے لئے ان کی رنگ ٹون فل والیوم پر چلائی جاسکتی ہے۔ چاہئے آپ نے وہ فون سائلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ رکھا ہو۔ اگر فون چوری ہوگیا ہو تو گوگل ڈیوائس منیجر ریئل ٹائم میں آن لائن نقشوں کے ذریعے بیس میٹر کی درستگی تک اس کی لوکیشن بتا سکتا ہے۔ اگر فون کسی بھی طرح تلاش نہ ہوپارہا ہو تو اس ایپلی کیشن کے ذریعےمنٹوں میں اس میں موجود ڈیٹا صاف کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ غلط ہاتھوں میں نہ جاپائے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون پر اینڈروئیڈ کا ورژن 2.2 یا اس سے نیا ورژن انسٹال ہو۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوں۔

یاد رہے کہ ایپل Find My iPhone کے ذریعے یہ سہولت گزشتہ کئی سالوں سے اپنے صارفین کو مہیا کررہا ہے۔

اپ ڈیٹ: گوگل ڈیوائس منیجر کا نام دراصل اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر ہے جس کی تصیح کردی گئی ہے

2 تبصرے
  1. VMakerHost.Com says

    kia ya google play main agya?

  2. Waqas Khan says

    yup

Comments are closed.