جاوا اسکرپٹ کا جلوہ

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب انٹرنیٹ کافی سے زیادہ بور ہواتھا لے دے کر ویب کا کل اثاثہ سیدھے سادھے اور پرانے سے پلین HTML سے بنے پیجز ہوا کرتےتھے ۔ ویب سائٹس صرف انفارمیشن شئیرنگ کے کے علاوہ کسی کام کی نہیں تھیں ، لوگ کسی ایک لنک پر کلک کرتے تھے اور نئی پیج لوڈ ہونے کا انتظار کیا کرتے تھے ۔ یوزر انٹرایکشن بس اتنی سی حد تک ہی تھی ۔

پھر نیا زمانہ اور ویب کی دنیا میں ایک نکھار لے آیا ، اب زیادہ تر ویب سائٹ ، ایک ڈیسک ٹاپ پروگرام کی طرح ریسپانس کرنے لگیں، اوریوزر کے تقریبا ہر کلک پر کسی نہ کسی ویب سائٹ کے کسی نہ کسی ردعمل کا اظہار ہونے لگا۔ انٹرنیٹ کے خشک اور ٹھنڈے بیابان میں ، ذہانت کی گرمی لانے والی اس شہزادی کا نام "جاوا اسکرپٹ” ہے ۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کافر حسینہ جس کو ہم "جاوا اسکرپٹ "کے نام سے جانتے ہیں اس کےحسن اور اداوں کے قصیدے پڑھنے سےپہلے میں ایک بات واضح کرنا چاہوں گا اور وہ یہ کہ جاوا اسکرپٹ نہ جاوا کی بہن ہے نہ ہی کزن ، اس کا کوئی تعلق جاوا پروگرامنگ لینگویج سے نہیں ہے ، جاوا اسکرپٹ کا اصل نام”لائیو اسکرپٹ” تھا لیکن چونکہ جس وقت یہ وجود میں آئی اس وقت[اور آج بھی ] "جاوا پروگرامنگ ” بہت زیادہ مشہور تو جاوا اسکرپٹ کے خالقین نے شہرت کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے جاوا سکرپٹ کا نام "جاوا پروگرامنگ” سے ملتا جلتا رکھ دیا۔

جاوا اسکرپٹ کی تاریخ پیدائش سن انیس سو پچانوے کی ہے [تھوڑے فرق کے ساتھ یہ لینگویج تقریبا ویب کی ہم عمر ہے ]۔ بڑھتی عمر کے ساتھ جاوا کی عزت میں کافی اضافہ ہوچکا ہے لیکن ابتدا میں اس کو "شغلیہ پروگرامنگ ” بھی سمجھا جاتا رہا۔ جس کا کام صرف مختلف قسم کے ٹیکسٹ بیسڈ ایفیکٹس بنانا ، براوئزر کی اسٹیٹس بار میں کوئی میسیج اسکرول کروانا، اور مائوس کے ساتھ ساتھ کوئی بھی animated پیغام چلانا تو سب کو یاد ہی ہوگا۔

جاوا اسکرپٹ کی تاریخ ارتقا اور مختلف خصوصیات پر مبنی ان مضامین کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مضمون کے بارے میں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

9 تبصرے
  1. Muhammad Sohaib Malik says

    very nice introduction of JavaScript.

  2. Usman Ghazi says

    تشنگی رہ گئی ۔ ۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ شوق دلادیامگر بتایانہیں کہ آگے کیاہوا ۔ ۔ کہانی میں سسپنس اچھی چیز ہے مگر بہتر ہوتاکہ جاواسے متعلق تمام معلومات اس مضمون میں اکھٹی کردی جاتیں، اندازدلنشین ہے، اسلوب جاندار ہے، عموماً کمپوٹنگ کے مضامین بور سے انداز میں لکھے جاتے ہیں، اس انداز کے مضامین لوگ بآسانی ہضم کرلیں گے

  3. زوہیب اکرم says

    شکریہ ، آپ شاید آخری لائن پڑھنا بھول گئے
    تمام معلومات ایک مضمون میں وہ بھی جاوا اسکرپٹ کی ؟؟
    بھائی توہین تو نہ کریں نا اس بیچاری حسینہ کی

  4. Atif Raja says

    thumb up
    malomaat men izafa howa , asloob waqai dilnasheen he

  5. Haris Mairaj says

    javascript ka mo bola bhai Actionscript nay bhi us zamanay main kafi rang bekhery thay jessay aj kal apple or dosri technology nay yarghamal banaya hoa hai web ki dunya main.

  6. زوہیب اکرم says

    nice resemblance sir

  7. Muhammad Abdul Qadoos says

    استاد جی او تے سب ٹھیک ایہہ کجھ زیادہ نہیں ہوگئی؟

  8. کیا زیادہ ہوگیا ہے برخوردار؟

  9. ناصر الدین عامر says

    بھائی زوہیب، بات تو تمہید پر ہی ختم ہوگئی۔ جاوا اسکرپٹ کے کچھ انوکھے ذاتی تجربات بتائیں تو مزا آئے۔

Comments are closed.