ویوو نے پاکستانی صارفین کے لیے نیا 24 میگا پکسلز سیلفی فون V7 متعارف کروا دیا
لاہور، 22 نومبر 2017: ویوو کی جانب سے آج پاکستان میں بہترین سیلفی سیریز کے نئے فون V7 کی رونمائی کی گئی ۔ اس حوالے سے لاہور میں میڈیا اور بلاگرز کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویوو کے اس نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
V7، کیمرہ کے حوالے سے ویوو کی بہترین وی سیریز کا ایک نیا فون ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین 24 میگا پکزل سیلفی کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سیریز اپنے بہترین کیمرہ کوالٹی ، خوبصورت سکرین اور عمدہ پرفارمنس کے حوالے سے پہلے ہی کافی مقبول ہے ۔
ویوو کا نیا فون، V7 کمپنی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد نوجوان صارفین کے لیے جدت سے بھرپور مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویوو بہت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بہت سی نئی مارکیٹس میں اپنے قدم جما رہی ہے۔
بہترین اور عمدہ سیلفیز:
ویوو کا یہ نیا فون ، 24 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ سے مزین ہے جو بہترین اور شفاف سیلفیز لینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس میں رنگوں کا تناسب اور تفاوت کا معیار ایسا رکھا گیا ہے کہ تصاویر میں جان پڑجاتی ہے۔
اس میں موجود تصویری الاگرتھم اور فیس بیوٹی 7.0 اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی تصاویر ہمیشہ حقیقت سے قریب تر نظر آئیں اورچاہے روشنی کم ہو یا زیادہ، تصویر ہمیشہ صاف ہی آئے۔ اس میں موجود پورٹریٹ موڈ تصویر کے بیک گراؤنڈکو دھندلا دیتی ہے اور تصاویر میں ڈی ایس ایل آر کیمرہ جیسا انداز آجاتا ہے۔
فل ویوو ڈسپلے:
ویوو V7 میں موجود فل ویوو ڈسپلے 18:9 تناسب سکرین کا حامل ہے جس کی وجہ سے آپ کو 5.7 انچ کی سکرین میں زیادہ ڈسپلے سائز دیکھنے کو ملتا ہے۔ فون کی سکرین بڑی ہونے کے باوجود اسکی باڈی کا سائز ایک چھوٹے 5.2 انچ فون کے جتنا ہی ہے، جس میں عام طور پر سکرین کا تناسب 16:9 ہوتا ہے۔
فون میں سکرین اور باڈی کا تناسب 83.6 فیصد ہے جسکی وجہ سے سکرین کا سائز کافی بڑا معلوم ہوتا ہے اور صارفین گیمز اور ویڈیو کا زیادہ لطف اٹھا سکتے ہیں۔
برتر پرفارمنس:
V7 میں 14 نینو میٹر کوالکام سنیپ ڈریگن اکٹا کور چپ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے ساتھ خصوصی پرفارمنس کے لیے 4 گیگا بائیٹ ریم نصب ہے۔
فون میں 32 گیگا بائیٹ میموری موجود ہے، جبکہ اس کے اندر 256 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ویوو V7 میں موجود فن ٹچ او ایس 3.2 اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا فون تیزی سے کام کرے اور اس میں موجود فیچرز جیسے سمارٹ سپلٹ 3.0 اور ایپ کلون اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
حفاظت کا بہترین انتظام:
ویوو کا یہ نیا فون فیس ایکسس ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس کے ذریعے آپ باآسانی اپنے فون کی حفاظت کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ یہ سسٹم صارف کے چہرے پر موجود 100 سے زائد پوائنٹس کے ذریعے اسکی شناخت کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ فون میں پشت کی جانب فنگر پرنٹ سنسر بھی نصب ہے جو فون کی دوہری حفاظت فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
V7 پاکستانی مارکیٹ میں 29 نومبر سے دستیاب ہوگا اور اس میں کالا اور سنہرا ، دو رنگ متعارف کروائے گئے ہیں۔ اس فون کی قیمت مارکیٹ میں 29،999 روپے رکھی گئی ہےاور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فون کی تکنیکی معلومات:
- Operating System: Android 7.1 Nougat with full Google Play Access and Vivo’s Funtouch OS 3.2
- Screen: 5.7” IPS in-cell Display(1440*720)
- Camera: Front 24MP, f2.0 aperture / Rear 16MP, f2.0 aperture, Supports Selfie Softlight and Rear Flash
- Processor: Qualcomm Snapdragon 450, octa-core 14nm chipset
- RAM: 4GB
- Dimensions: 149.3*72.8*7.9mm
- Weight: 139g
- Battery: 3000mAh
- Storage: 32GB Internal Memory with up to 256GB card slot
- Connectivity: USB, Wi-Fi, Bluetooth, FM, OTG
- Network: Dual Standby 4G, LTE, 3G & 2G
- Card Slots: 2 nano SIMs + 1 microSD Card
Comments are closed.