سیمسنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بکسبی کو نئی زبان مل گئی

سیمسنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بکسبی Bixby میں اب ایک نئی زبان شامل ہوگئی ہے جو چینی ہے، چینی زبان میں سیمسنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو گزشتہ روز ریلیز کیا گیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ 8، ایس 8 اور ایس 8 پلس کے صارفین کے لیے یہ ورژن 30 نومبر سے دستیاب ہوگا۔

اس سے قطع نظر کہ بکسبی سیمسنگ کے بہت سارے ایپس کے ساتھ کام کر سکتا ہے چینی ورژن چائنا کے 18 سے زائد تھرڈ پارٹی ایپس کی سپورٹ موجود ہے جو چین میں کافی مقبول ہے جیسے Baidu، Alipay اور iQiyi.

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے آئندہ فون سیمسنگ W2018 میں بھی بکسبی کا یہ ورژن دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ چینی زبان کے علاوہ سیمسنگ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ بکسبی جنوبی کوریائی زبان اور انگریزی کو سپورٹ کرتا ہے۔

Comments are closed.