یونی ورسل پاس ورڈ منیجر ڈیش لین اب لینکس کے لیے بھی دستیاب

امید ہے آپ ڈیش لین سے واقف ہوں گے۔ یہ پروگرام کمپیوٹر و اسمارٹ فون کے لیے ہر جگہ آپ کے لیے دستیاب ہے۔ اس میں آپ اپنے تمام پاس ورڈ محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس طرح کہیں آپ کو اپنے کسی بھی اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہو بس اپنا ڈیش لین پاس ورڈ ڈالیں اور یہ پروگرام خود بخود اس جگہ آپ کا ضروری یوزر نیم اور پاس ورڈ داخل کر دے گا۔

dashlane-alldevices

اس طرح آپ کو اپنے درجنوں پاس ورڈ یاد نہیں رکھنے پڑتے اور ڈیش لین چونکہ پاس ورڈز کو انکرپٹڈ حالت میں اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے اس لیے ان کے چوری ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔

معروف پاس ورڈ منیجر ڈیش لین Dashlane ونڈوز اور میک کے بعد لینکس کے لیے بھی ریلیز کر دیا گیا ہے تاہم اسے گوگل کروم اور فائر فاکس کے لیے ایک ویب ایکسٹینشن کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ونڈوز اور میک کے لیے ڈیش لین کا ڈیسک ٹاپ ورژن دستیاب ہے۔

ڈیش لین ایک مقبول پاس ورڈ منیجر ہے اور کمپنی کے مطابق اسے 9 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں، لینکس اور کروم او ایس کے لیے اس کی ریلیز کے بعد امکان ہے کہ اس کی مقبولیت کا دائرہ کار مزید بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیے:
اینڈروئیڈ پر پاس ورڈ کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے گوگل نے نیا منصوبہ شروع کر دیا

یاد رہے کہ ڈیش لین صرف ایک کمپیوٹر یا ڈیوائس پر مفت استعمال کیا جاسکتا ہے، کراس پلیٹ فارم سینک کے لیے آپ کو سالانہ 39.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.