اس بار ون پلس بہت مہنگا پڑے گا
ون پلس کا آنے والا سمارٹ فون OnePlus 5T اس ماہ 16 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہا ہے تاہم اس کی قیمت ابھی تک واضح نہیں ہو پا رہی، اس سے قبل سننے میں آیا تھا کہ اس کی قیمت 600 ڈالر سے کم ہوگی اور پھر بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کی قیمت OnePlus 5 کی قیمت کے برابر ہوگی جو 479 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ ون پلس 5T گزشتہ ورژن ون پلس 5 کا بہتر ورژن ہے۔ اس سے قبل یہ بحث بھی جاری تھی کہ کیا یہ ون پلس 6 ہو سکتا ہے؟
ون پلس کی ہمیشہ سے یہ خوبی رہی ہے کہ اس میں فیچرز انتہائی شاندار ہوتے ہیں لیکن اس کی قیمت سام سنگ کی گلیکسی سیریز و آئی فون کے مقابلے میں آدھی ہوتی ہے جس وجہ سے یہ اسمارٹ فون انتہائی مقبول ہے۔
تاہم جو لوگ یہ امید رکھ کر بیٹھے تھے انہیں یہ جان کر مایوسی ہوگی کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا کیونکہ ون پلس کے سی ای او پیٹ لا Pete Lau نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ فونز کے پرزہ جات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ سمارٹ فونز بھی بہتر ہو رہے ہیں اور ون پلس کے صارفین آنے والے فون کے فیچرز کی "قدر” کریں گے۔
Cost of smartphone components is rising, but phones are also getting better. OnePlus users will appreciate what's coming.
— Pete Lau (@petelau2007) November 8, 2017
اس تناظر میں OnePlus 5T کی مجوزہ قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ہمارے خیال میں قیمت کو 600 ڈالر کے اندر رکھنا تکنیکی طور پر اب بھی ممکن ہے تاہم یہ پھر بھی حالیہ OnePlus 5 سے مہنگا ہوگا۔
یاد رہے کہ ون پلس کے پہلے سمارٹ فون کی قیمت 300 ڈالر سے کم تھی تاہم بعد میں ان کی قیمتیں بڑھتی گئیں۔
ون پلس فائیو ٹی میں آپریٹنگ سسٹم یقیناً اینڈرائیڈ اوریو 8.0 ہوگا جبکہ فون 6GB اور 8GB ریم کے علاوہ 128GB اسٹوریج کے ساتھ بھی دستیاب ہوگا-
فون کی اسکرین کا سائز 6 انچ جبکہ اس میں اور خاص بات اس کے کیمرے ہوں گے۔ اس میں سامنے کی جانب 16 جبکہ پیچھے 20 میگا پکسلز کا کیمرا نصب ہو گا۔ ون پلس کا کیمرا بہترین معیار کی تصاویر بنانے کے لیے مشہور ہے۔
اس میں بیٹری بھی اس بار گزشتہ ورژنز سے بہتر یعنی 3450mAh کی لگائی گئی ہے۔ ون پلس کی ایک بڑی خوبی اس کی بیٹری بھی ہے جو کم وقت میں چارج ہو کر سارا دن ساتھ دیتی ہے۔
اس سب کے باوجود ون پلس کے سمارٹ فونز کی قیمتیں ایپل اور سیمسنگ کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہیں۔
ون پلس 5T کی تمام تر معلومات اس کی آفیشیل ویب سائٹ پر جانیے اور اس کی ریلیز کی تقریب لائیو دیکھنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کیجیے:
Comments are closed.