فکسیا

Fixyaآیندہ اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ آجائے تو بجائے کسی ماہر کو تلاش کریں یا پیسے خرچ کر کے اس کی ریپرئنگ کروائیں، مسئلے کی وڈیو بنائیں اور اس ایپلی کیشن کی مدد سے ’’فکسیا کمیونٹی‘‘ کو بھیج دیں۔ یہاں مسئلہ دیکھ کر ماہرین جلد از جلد آپ کو اس کے حل کے بارے میں مفت مدد فراہم کریں گے۔ یہ کمیونٹی صرف کمپیوٹر کے حوالے سے مدد نہیں دیتی بلکہ گھریلو استعمال کی دیگر اشیا جیسا کہ واشنگ مشین سے لے کر کار اور بائیک تک کے بارے میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اس حوالے سے بہترین ہے کہ کہیں اچانک آپ کسی مسئلے سے دوچار ہو جائیں اور کوئی مدد گار نہ ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ سمجھتے کہ آپ کسی چیز کی مرمت کرنے کے ماہر ہیں تو فکسیا کمیونٹی میں شامل ہو کر دوسروں کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔
www.fixya.com
مندرج بالا فکسیا کی ویب سائٹ پر آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں کارز، جنریٹرز، فلیش لائٹس، کمیرے، استری، وہیل چیئرز، کار وڈیو پلیئرز اور چولہوں کے علاوہ لا تعداد چیزوں کی مرمت کے حوالے سے مفید معلومات موجود ہے۔

fix1 fix2

ایک تبصرہ
  1. gulkar ali says

    nicr webside

Comments are closed.