ون پلس 5T کی نقاب کشائی 16 نومبر کو ہوگی

حسب توقع ون پلس نے اپنے نئے سمارٹ فون OnePlus 5T کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو 16 نومبر ہے، کمپنی کا یہ نیا سمارٹ فون دراصل ون پلس OnePlus 5 کا بہتر ورژن ہے جو اسی سال ریلیز کیا گیا تھا۔

oneplus5t-release

سابقہ لیکس کے مطابق نئے ورژن میں واضح تبدیلیاں ہوں گی جس میں بغیر کناروں کی bezel-less سکرین بھی شامل ہے جو آج کل فیشن میں ہے۔

بیٹری بھی سابقہ ورژن سے بڑی ہوگی جبکہ 3.5 ایم ایم جیک بھی برقرار رکھا گیا ہے جسے خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم یقیناً اینڈرائیڈ اوریو 8.0 ہوگا جبکہ فون 6GB ریم کے ساتھ 8GB اور 128GB ورژن میں دستیاب ہوگا جن کی قیمت 600 ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔

لانچ کی تقریب نیویارک شہر کے بروکلن نامی علاقے میں منعقد ہوگی، ذاتی طور پر شرکت کے متمنی حضرات کو 40 ڈالر کے عوض پاس مل سکتا ہے اگرچہ انٹرنیٹ پر تقریب کو لائیو دیکھا جا سکے گا۔

Comments are closed.