نیٹ ورک ایڈاپٹر کا ڈرائیور باآسانی انسٹال کریں
ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد سب سے مشکل مرحلہ ہارڈویئر ڈرائیورز کی انسٹالیشن ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس تین چار کمپیوٹرز موجود ہیں اور سبھی میں مختلف ہارڈویئر نصب ہے تو ان کے لیے ڈرائیورز تلاش اور انسٹال کرنا اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ نیٹ ورک ڈرائیور کی انسٹالیشن سب سے اہم چیز ہے کیونکہ جب تک پی سی پر انٹرنیٹ نہ چلے دیگر ڈرائیورز کی انسٹالیشن مشکل ہو جاتی ہے۔ چونکہ مختلف کمپیوٹرز میں مختلف برانڈز کے نیٹ ورک ایڈاپٹرز موجود ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے ڈرائیورز تلاش کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔
اگر آپ نیٹ ورک ڈرائیورز کی انسٹالیشن آسان بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ’’تھری ڈی پی نیٹ‘‘ (3DP Net)سافٹ ویئر موجود ہونا چاہیے۔ اس پروگرام کا سائز سو ایم بی ہے، کیونکہ اس میں ہر طرح کے نیٹ ورک ڈرائیورز موجود ہیں۔ اس پروگرام کو آف لائن استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کا پورٹ ایبل ہونا مزید آسانی پیدا کر دیتا ہے۔
جس سسٹم پر آپ نئی ونڈوز انسٹال کریں اس پر انٹرنیٹ چلانے کے لیے تھری ڈی پی نیٹ پروگرام کو چلائیں، یہ خود بخود نیٹ ورک ایڈاپٹر کو پہچان کر اس کا ڈرائیور انسٹال کر دے گا۔
اس پروگرام کی اضافی خوبی ’’ڈرائیورز بیک اپ‘‘ ہے۔ اس کی مدد سے آپ سسٹم میں انسٹال تمام ڈرائیورز کو بیک اپ کر کے بعد میں جب چاہیں ری اسٹور بھی کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.