دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹنگ پین
Kickstarterپر شروع کئے جانے والے ایک پروجیکٹ کے مطابق اس سال کے آخر میں دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹنگ پین مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ 3Doodler نامی یہ پین جس کی قیمت 75ا مریکی ڈالر بتائی گئی ہے، کے ذریعے صارفین کاغذ سمیت ہر قسم کی سطح پر تھری ڈی اسکیچز بنا سکیں گے۔ یہ پروجیکٹ کک اسٹارٹر پر اپنے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کے ’’وعدے‘‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور جب یہ خبر تحریر کی جارہی تھی، اس وقت تک پروجیکٹ کی کامیابی کی صورت میں صارفین کی جانب سے
19 لاکھ امریکی ڈالرز کی ادائیگی کے وعدے کئے جاچکے تھے۔ خیال رہے کہ یہ پین بنانے والی کمپنی نے فنڈنگ کے لئے صرف تیس ہزار ڈالرز مانگے تھے۔
اس پروجیکٹ کی مقبولیت کی وجہ موجدین کی جانب سے اس پین کا زبردست پروٹو ٹائپ بھی پیش کرنا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پروجیکٹ پر خاصی سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درکار رقم سے سینکڑوں گنا زیادہ رقم کے وعدے کئے گئے ہیں۔
اگر موجدین کے دعووں پر یقین کیا جائے تو اس سال ماہ ستمبرمیں یہ پین مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ موجدین کے مطابق انہوں نے پہلے ہی چین میں ایک مینوفیکچرر تلاش کرلیا ہے جو کہ ان کی ضرورت کے عین مطابق یہ ڈیوائس تیار کرسکتا ہے۔
اس خبر کی مزید تفصیل مارچ 2013ء کے شمارے میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیے
Comments are closed.