250cc چینی ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل اب پاکستان میں دستیاب ہے

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی زیمکو ZXMCO کم قیمت میں بہترین سواری فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ اگر آپ بھی زیمکو کو پسند کرتے ہیں تو ان کی نئی موٹر سائیکل یقیناً آپ کو حیران کر دے گی۔

جی ہاں زیمکو نے پیش کی ہے 250 سی سی شاندار Monster ZX 250-D Cruise بائیک جو کہ دیکھنے میں ہارلے ڈیوڈ سن سے ملتی جلتی ہے۔

250 سی سی اس موٹر سائیکل میں فور اسٹروک انجن، ڈبل سلنڈر اور الیکٹرونک فیول انجکشن موجود ہے۔

اس کے دونوں ٹائروں میں ڈسک بریکس لگائی گئی ہیں جبکہ اس کا وزن 165 کلو گرام ہے۔

ZXMCO-Monster ZX 250-D Cruise

اس میں موجود ای ایف آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ دیگر ایسی 250 سی سی بائیکس کے مقابلے میں فیول کو کہیں کم استعمال کرتی ہے۔ یعنی یہ موٹر سائیکل پیٹرول کے معاملے میں بہت ہی کفایت شعار ہے۔

اس کے فیول ٹینک میں اٹھارہ لٹر پیٹرول آ سکتا ہے جبکہ یہ بائیک 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔

قیمت

یہ 250 سی سی موٹر سائیکل 425,000 کی قیمت میں دستیاب ہے۔ جبکہ اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو پہلے اس کا آرڈر اور ابتدائی رقم 75 ہزار روپے جمع کرانا ہو گی۔ اس کے بعد یہ بائیک آپ کو اگلے ساٹھ دنوں کے اندر مہیا کر دی جائے گی۔

Comments are closed.