کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب

جھوٹ نمبر 8: مقناطیس سے ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کریں

یقیناً آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ جب کوئی ڈیٹا کمپیوٹر سے حذف یعنی ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو دراصل وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ نہیں ہوتا بلکہ وہ ہارڈڈرائیو پر موجود رہتا ہے اور اسے بعد میں واپس بحال بھی کیا جا سکتا ہے۔

دراصل جب کوئی ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو آپریٹنگ سسٹم اسے ڈیلیٹ نہیں کرتا بلکہ اسے نشان زدہ کردیتا ہے کہ یہ جگہ نیا ڈیٹا لکھنے کے لیے دستیاب ہے۔ اسے آپ اس مثال سے باآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ فرض کریں ایک دُھول سے بھرے فرش والا کمرہ ہے اور آپ اس میں سے گزرتے ہوئے باہر چلے جاتے ہیں تو آپ کے پاؤں کے نشان فرش پر رہ جائیں گے اور باآسانی پتا چل جائے گا کہ کوئی یہاں سے گزرا ہے لیکن اگر اسی فرش پر سے سیکڑوں افراد گزر جائیں تو سب کے پاؤں کے نشانات آپس میں گڈمڈ ہو جائیں گے اور انھیں پہچاننا مشکل ہو جائے گا۔ بالکل اسی طرح ہارڈڈِسک پر موجود ڈیٹا ہمیشہ کے لیے اسی وقت ختم ہوتا ہے جب اس پر نیا ڈیٹا بار بار لکھا جاتا ہے، اس طرح ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ڈیٹا کو ڈِسک پر سے مکمل ختم کرنا ہے تو اس پر مقناطیس پھیر دیں، اس پر موجود ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔ یہ بات بالکل درست ہو سکتی تھی اگر ہم تاحال فلاپی ڈِسک کے زمانے میں زندہ ہوتے تو۔ لیکن آج کل ایسا نہیں ہے، اب ہم جدید ہارڈ ڈرائیوز کے زمانے میں آچکے ہیں جن کا مقناطیس کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

اس کی بجائے ماہرین ڈیٹا کو مستقل بنیادوں پر حذف کرنے کے لیے دو مشورے دیتے ہیں:

اول:  ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے ایسا پروگرام استعمال کریں جو ڈیٹا کئی بار اووررائٹ (overwrite) کرتے ہوئے اسے ریکور کرنے کے قابل نہ چھوڑے۔

دوم:  اگر آپ مکمل طور پر ہارڈڈرائیو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو اسے توڑنے یا پھینکنے کی بجائے ڈرل مشین سے اس کے مختلف حصوں پر دس بارہ سوراخ کر دیں۔

7 تبصرے
  1. Su Haib says

    Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.

  2. BOZDAR Mustafa says

    Very nice information……………….Thanks

  3. BOZDAR Mustafa says

    Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.

  4. Waqar Azeem says

    چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے

  5. M. Asad Aslam says

    سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

  6. جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں

  7. حامد شہزاد says

    سلام
    انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
    کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
    میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
    اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
    بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
    ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
    ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟

Comments are closed.