کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب
جھوٹ نمبر 5: روز کمپیوٹر کو آن آف کرنا غلط ہے
اکثر کہا جاتا ہے کہ کمپیوٹرکو باقاعدگی سے آن اور پھر آف کر دینا غلط ہے اور اس کا کمپیوٹر پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اگر کمپیوٹر دوبارہ استعمال کرنا ہو تو بہتر ہے اسے sleep موڈ میں جانے دیا جائے۔ یقین جانیں اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
جب کمپیوٹر sleep موڈ میں ہوتا ہے تو ظاہر ہے یہ فوراً جاگنے کے لیے تیار رہتا ہے اس لیے وہ بیٹری یا پاور کو استعمال میں رکھتا ہے چاہے کم مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے بجائے اگر اسے مکمل آف یعنی بند کر دیا جائے تو ہر طرح سے توانائی کی بچت ہو گی۔
اس کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈویئر کی بھی ایک مقررہ زندگی ہوتی ہے اگر آپ اس کو اس کی طبعی زندگی مکمل کرنے دینا چاہتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ہر وقت آن مت رکھیں بلکہ جن اوقات میں اس کی ضرورت نہ ہو اسے بند کر دینا بہتر ہے۔یہ بات صرف توانائی کی بچت کا باعث نہیں بنتی بلکہ کمپیوٹر کو بھی صحت مند رکھتی ہے کیونکہ کمپیوٹر کا ری اسٹارٹ ہونا آپریٹنگ سسٹم کی کئی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
جھوٹ نمبر6: میک بہتر ہے پی سی سے
ہمارے ہاں میک سسٹم کے بارے میں دو باتیں انتہائی مشہور ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ میک سسٹم، پی سی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوتا ہے۔ دوسری بات اس کے بالکل مترادف ہے کہ میک ایک مہنگا اور بے کار کمپیوٹر ہے۔یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں۔ پی سی اور میک دونوں کی اپنی جگہ اہمیت و افادیت ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میک سسٹم بہت طاقت ور ہوتے ہیں تو پی سی بھی طاقت میں کم نہیں ہوتے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں پی سی اور میک دراصل دونوں کمپیوٹر ہی ہیں، فرق صرف ان کے آپریٹنگ سسٹم کا ہے۔
جہاں تک بات ہے دونوں کی قیمتوں کی تو میک سسٹم ایپل کے نام نہاد ٹیکس کی زد میں ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ میک جیسے ہارڈویئر رکھنے والے ونڈوز لیپ ٹاپ کی قیمت بھی میک جتنی ہی ہو گی۔ مثال کے طور پر میک بک ایئر جیسا پتلا ونڈوز لیپ ٹاپ دیکھیں تو لینوو یوگا تھری پرو موجود ہے۔ دونوں کی قیمتوں کا موازنہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ ان میں زیادہ فرق بھی نہیں ہے۔
اگر آپ ہماری بات سے اتفاق نہیں کرتے تو الگ الگ ہارڈویئر خرید کر میک سسٹم بنانے کا منصوبہ ترتیب دیں۔ اس کے لیے درکار تمام ہارڈویئر کی قیمتیں دیکھ کر کل رقم کا تخمینہ لگائیں۔ اب اس قیمت کا موازنہ ایپل کی طرف سے فراہم کردہ ڈیوائس کی قیمت سے کریں۔ آپ کو یہ دیکھ کر شدید حیرانی ہو گی کہ اس میں ایک بڑا فرق موجود ہے۔ ہمارے تجربے میں ہمیں 33 فیصد رقم کی بچت دکھائی دی۔
Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.
Very nice information……………….Thanks
Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.
چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے
سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں
سلام
انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟