کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب
جھوٹ نمبر 2: وائرس آپ کے کمپیوٹر کو سست رفتار کررہے ہیں
جب بھی کمپیوٹر سست چلنا شروع کر دیتا ہے ہمارے دماغ میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ یہ ضرور کسی وائرس ، ٹروجن یا اسپائی ویئر کی کرامت ہے۔ ہمارے نیم حکیم کمپیوٹر ماہرین بھی ماؤس ہلاتے ہی ارشاد فرما دیتے ہیں کہ بھیا آپ کے کمپیوٹر میں ضرور وائرس آچکا ہے، اس لیے کوئی اچھا اینٹی وائرس انسٹال کرو۔لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار قصور صرف کسی وائرس کا ہی ہو۔
اب آپ خود سوچیں کہ اگر وائرس آپ کا کمپیوٹر سست کر دے گا تو اس کا مقصد کیسے پورا ہو گا؟ کیا وائرس یا مال ویئر کا مقصد آپ کے کمپیوٹر کو جامد کر دینا ہوتا ہے؟ یعنی اپنے کام کے آغاز پر ہی پکڑا جائے؟ بالکل بھی نہیں، بلکہ وائرسز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بالکل غیرمحسوس طریقے سے پس منظر میں رہتے ہوئے کام کریں تاکہ اُن کی آمد کا آپ کو احساس تک نہ ہو۔
جدید کمپیوٹر پروگرامز کو کام کرنے کے لیے خاصی زیادہ میموری درکار ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب آپ ایک سے زیادہ پروگرامز استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے درمیان میموری کی چھینا جھپٹی جاری ہوتی ہے۔ 2 گیگا بائٹس میموری جدید آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ ویئر کے لیے بہت معمولی ہے۔ صرف ویب براؤزرز جیسے کہ گوگل کروم اور موزیلا فائرفوکس کو اتنی زیادہ میموری درکار ہوتی ہے جتنی میموری میں ونڈوز ایکس پی بڑے مزے سے چل جایا کرتی تھی۔ اس لیے کم میموری والے کمپیوٹروں میں یہ ویب براؤزر اکیلے ہی سسٹم کو سست کرنے کے لیے کافی ہیں۔ ویب براؤزر میں کھلے غیرضروری tabs اور براؤزر میں نصب کئے گئے بے شمارے ایڈاونز یا ایکسٹینشن بھی میموری پر ہاتھ صاف کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے اگلی بار جب آپ کا کمپیوٹر سست ہوجائے تو وائرس کو موردِ الزام ٹھہرانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ کون سے پروگرام چلا رہے ہیں اور وہ کتنی میموری یا سی پی یو استعمال کررہے ہیں۔
Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.
Very nice information……………….Thanks
Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.
چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے
سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں
سلام
انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟