آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

Pact Earn Cash for Exercisingپیکٹ، ورزش کریں پیسے کمائیں (Pact)

www.gym-pact.com
یہ ہمارے اس سلسلے کی سب سے دلچسپ ایپلی کیشن ہے، کیونکہ یہ ایپ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پیکٹ ٹیم کے موبائل ایپ ڈیویلپرز نے سست اور کاہل لوگوں کو روز ورزش کرنے پر مجبور کرنے کے لیے یہ طریقہ ایپلی کیشن کی ضرورت میں دریافت کیا ہے۔ اگر آپ اس ایپلی کیشن کی ہدایات پر عمل کریں تو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ انعامات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے وعدے کے مطابق کسی دن کی ورزش نہ کی تو جرمانہ بھی بھگنا ہو گا۔
اس ایپ کا استعمال شروع کرتے ہوئے آپ کو اپنی موجودہ حالت بتانا پڑتی ہے اور اپنا عزم بھی بتانا پڑتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں مثلاً کتنے کلو وزن کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ پھر شروع کریں ورزش اور منصوبے کو مقرر کردہ دنوں میں مکمل کر کے پیسے حاصل کریں۔ مزے دار بات یہ ہے کہ جو لوگ اپنے مقصد میں فیل ہو جاتے ہیں ان کے پیسے بھی جیتنے والوں میں تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔ دراصل اس ایپلی کیشن کا مقصد لوگوں کو ورزش کا عادی بنانا ہے اس لیے اس میں دیگر فٹنس کی ایپلی کیشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہمارے ہاں کہتے ہیں Health is Wealth تو یہ ایپلی کیشن اس بات کو حقیقت بناتی ہے۔پیکٹ ایپلی کیشن آپ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر مفت انسٹال کر سکتے ہیں۔

3 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  2. Awais Khalid says

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  3. Muhammad Tariq says

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.

Comments are closed.